مائیک ٹائسن کا آئٹم نمبر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
باکسنگ کی دنیا کے نامور لیکن متنازعہ ہیوی ویٹ باکسر مائیک ٹائسن بالی وڈ فلم ' فل اینڈ فائنل ' میں سنی دیول اور شاہد کپور کے ساتھ رقص کریں گے۔ فلم کی کہانی باکسنگ پر مبنی ہے جس میں ایکشن ہیرو کے طور پر سنی دیول اور سنیل شیٹی نے کام کیا ہے۔ فلم مکمل ہو چکی ہے لیکن جس طرح آج کل ہر فلم کے پروموشن کے لیے ایک میوزک ویڈیو بنایا جاتا ہے، فلمساز فیروز نڈیاڈ والا نے بھی اس فلم کے میوزک ویڈیو کے لیے ٹائسن کو لینے کا فیصلہ کیا۔ ایک باکسر کو رقص کے لیے تیار کرنا انوکھا تجربہ تھا۔ فلمساز فیروز اور ہدایت کار احمد خان کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی چونکہ باکسنگ پر مبنی ہے اس لیے ٹائسن سے اچھا اور کوئی نہیں ہو سکتا تھا۔ خان کہتے ہیں کہ انہوں نے جب ٹائسن کو ویڈیو میں کام کرنے کی پیشکش کی تو پہلے تو انہوں نے حیرت کا اظہار کیا لیکن پھر وہ تیار ہو گئے اور انہوں نے ممبئ آکر ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے حامی بھی بھر لی۔ خان کے مطابق ٹائسن بیس اپریل کو ممبئی پہنچیں گے جہاں ان کے ساتھ سنی دیول اور شاہد کپور رقص کریں گے۔
خان جو پہلے کوریوگرافر رہ چکے ہیں وہی اس ویڈیو کی ہدایت دیں گے۔ گیت ہمیش ریشمیا نے گایا ہے۔ فلم کی تشہیر کے لیے فلم کا میوزک بھی ٹائسن ہی رلیز کریں گے۔ اس فلم میں شاہد کپور کے ساتھ ہیروئین عائشہ تاکیہ ہیں۔ سنی اور سنیل کے علاوہ وویک اوبیرائے، پریش راول، بپاشا باسو بھی فلم میں کام کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ انڈیا کے علاوہ باکسنگ کے لیے مشہور ملک برازیل اور دبئی میں ہو چکی ہے۔ | اسی بارے میں ٹائسن کی’مہنگی‘ چھلانگیں09 December, 2004 | کھیل مائیک ٹائسن چیچنیا میں16 September, 2005 | کھیل ولیمزنےٹائسن کو ناک آؤٹ کردیا31 July, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||