مائیک ٹائسن چیچنیا میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق ہیوی ویٹ باکسنگ کے چیمپئن مائیک ٹائسن روس کی جنوبی ریاست چیچنیا پہنچے ہیں جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ہے۔ وہ چیچنیا کے مشرقی شہر گوڈرمیز میں ایک باکسنگ کے مقابلے میں مہمان خصوصی ہیں۔ جس باکسنگ ہال میں یہ مقابلے ہو رہے تھے وہ ہال تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور ٹائسن کے مداح ان سے آٹوگراف لینے کے لیے بے چین تھے۔ باکسنگ کے یہ مقابلے قتل ہونے والے سابق صدر احمد کادریوف کی یاد میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سابق عالمی چیمپئن نے مداحوں سے کہا: ’میں نے ہمیشہ چیچنیا کی صورتِ حال ٹی وی پر دیکھی ہے لیکن آج آپ کے ساتھ کھڑا ہونا ایک بہت مشکل موقعہ ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ باکسنگ لڑتے تھے تو وہ اپنے لیے نہیں بلکہ ساری دنیا کے مسلمانوں بشمول چیچنز کے لیے لڑتے تھے کیونکہ وہ انہیں اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔ چیچن 1992 میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد چھ سال جیل میں رہے تھے جہاں انہوں نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ ٹائسن کو چیچنیا آنے کی دعوت سابق صدر کی بیٹے نائب وزیرِ اعظم رمضان کادریوف نے دی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||