ولیمزنےٹائسن کو ناک آؤٹ کردیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے ڈینی ولیزز نے کینٹکی میں ہونے والے ہیوی ویٹ باکسنگ کے مقابلے میں سابق چیمپیئن مائیک ٹائسن کو چوتھے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے ہلچل مچا دی ہے۔ تاہم ڈینی ولیمز کو مقابلے کے آغاز میں خصوصاً پہلے راؤنڈ میں ٹائسن کے بھاری گھونسوں کا سامنا رہا لیکن وہ جلد ہی ڈٹ کر مقابلہ کرنے لگے اور کھیل کا پانسہ پلٹنے لگا۔ مائیک ٹائسن چوتھے راؤنڈ کے آخری لمحات میں ناک آؤٹ ہو گئے۔ یہ شکست بظاہر ٹائسن کے کیریئر کا اختتام دکھائی دیتی ہے۔ ابتدا میں ٹائسن کا لیفٹ رائٹ کمبینیشن ولیمز کو بوکھلا دینے کے لیے کافی تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ولیمز کا اعتماد بحال ہوتا چلا گیا اور وہ پے در پے جوابی گھونسے برسانے لگے۔
دوسرے راؤنڈ میں ولیمز نے بائیں ہاتھ سے ایک گھونسا رسید کیا جس کے باعث چند لمحوں کے لیے سکتے میں آ گئے۔ مقابلے کے ریفری الفریڈ نے ولیمز کے دو پوائنٹ بھی کاٹے لیکن ولیمز نے ہمت نہ ہاری اور ٹائسن کے کنپٹی پر انتہائی صفائی سے تین گھونسے مارے لیکن ٹائسن بدستور ڈٹے رہے۔ تاہم چوتھے راؤنڈ میں ولیمز کے سولہ دھواں دار گھونسوں نے ٹائسن کو بے بس کر دیا اور وہ رنگ کے رسوں پر جا گرے اور یوں اپنے کیریئر کی پانچویں شکست سے دوچار ہو گئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||