BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 December, 2004, 11:53 GMT 16:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹائسن کی’مہنگی‘ چھلانگیں
 مائیک ٹائسن
مائیک ٹائسن پہلے بھی لڑائی کے متعدد واقعات میں ملوث رہ چکے ہیں
سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئین مائیک ٹائسن کو ایک کار کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دانستہ ایک کار کے بونٹ پر چھلانگیں لگائیں۔

کار کے ڈرائیور کے مطابق یہ واقعہ ستائیس نومبر کی رات ایریزونا کے ایک نائٹ کلب کے باہر پیش آیا۔

پولیس کےذرائع کا کہنا ہے کہ مائیک ٹائسن منگل کو اپنے وکیل کے ہمراہ تھانے میں پیش ہوئے۔ انہیں بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔

اڑتیس سالہ ٹائسن پہلے بھی لڑائی کے متعدد واقعات میں ملوث رہ چکے ہیں۔

کار کے ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ٹائسن نے اس وقت کار کی بونٹ پر چھلانگ لگا دی جب اس نے کلب کے سامنے راہگیروں کو راستہ دینے کے لیے گاڑی روکی۔

اس کا کہنا تھا ’ میں صرف اپنی کار کی مرمت کروانا چاہتا ہوں‘۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مائیک ٹائسن دس روز کے اندر عدالت مںی حاضر ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد