فلم سٹار ٹیکس کے بھی سپر ہیرو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یوں تو ہندوستان میں ہزاروں کروڑ پتی اور سینکڑوں ارب پتی موجود ہیں لیکن جب ٹیکس دینے کی بات آتی ہے تو پہلا نام ان امیروں کا نہیں بلکہ بالی وڈ کے اداکاروں کا آتا ہے۔ محکمئہ انکم ٹیکس کی تفصیلات کے مطابق مارچ کے ختم ہونے والے مالی سال میں بالی وڈ اداکار ریتک روشن انفرادی طور پر سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے شخص تھے۔انہوں نے 07-2006 مالی سال میں پندرہ کروڑ دس لاکھ روپیے ٹیکس کے طور پرادا کیے۔ ایک اندازے کے مطابق وہ ایک فلم میں کام کرنے کے لیے ڈھائی کروڑ روپے فیس لیتے ہیں۔ مقبول اداکار شاہ رخ خان بھی گزشتہ کئی برسوں سے 'ہائی ٹیکس' ادا کرنے والوں میں ہیں۔اس بار انہوں نے چودہ کروڑ روپے ٹیکس ادا کیے ہیں۔ اگر ’فیملی‘ کے طور پر دیکھیں تو فلم انڈسٹری میں سب سے زيادہ ٹیکس بچن خاندان نے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امیتابھ، ابھشیک اور ایشوریہ رائے نے مجموعی طور پر پچیس کروڑ چونتیس لاکھ روپیے ٹیکس میں دیے۔ خود امیتابھ نے انفرادی طور پر چودہ کروڑ پچیس لاکھ روپے دیے۔ ان کی بہو ایشوریہ نے پانچ کروڑ اور بیٹے ابھشیک نے پونے پانچ کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ ان کے علاوہ اکشے کمار، کرینہ کپور اور جان ابراہم بھی ہائی ٹیکس دینے والوں میں شامل ہیں۔
کھلاڑیوں میں سب سے اوپر نام سچن تندولکر کا ہے جنہوں نے اشتہارات سے اربوں روپے کمائے ہیں۔انہوں نے پانچ کروڑ پچھہتر لاکھ روپیے کا ٹیکس دیا۔ فلم انڈسٹری اور ٹاپ کرکٹر کھلاڑیوں کے ساتھ کئی انفرادی پیشہ ور افراد بھی کروڑوں روپے ٹیکس دینے والوں میں شامل ہیں۔ ممبئی کے دو وکلاء ، ضیاء مودی اور ایم ایچ مودی نے بالترتیب چھ کروڑ پچھتر لاکھ اور پانچ کروڑ پیتالیس لاکھ روپے ادا کیے۔ گزشتہ مالی سال میں ٹیکس دہندگان نے براہ راست ٹیکس میں دو ہزار دو سو اکیاون ارب روپے اور بالواسطہ ٹیکس میں دو ہزار چارسو نو ارب روپے جمع کیے۔ | اسی بارے میں بہار: تفریح کے ذریعے ٹیکس اصولی09 November, 2006 | انڈیا ’الفا کا حکم: ہمیں ٹیکس دو‘25 September, 2006 | انڈیا دلی میں ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ ایک دن10 August, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||