فرانسیسی اداکارہ بانڈ کی نئی ہیروئن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جیمز بانڈ کی نئی فلم 'کسینو رویال' کے لیے فرانسیسی اداکارہ ایوا گرین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پچیس سالہ اداکارہ اس فلم میں ویسپر لنڈ کا کردار نبھائیں گی۔ فلم میں ڈینیئل کریگ پہلی مرتبہ ایک خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر مائیکل ولسن اور باربرا بروکلی کا کہنا ہے ’ہمیں کافی کوششوں کے بعد فلم کے لیے موزوں ترین اداکارہ مل گئی ہے‘۔ فلم کی عکسبندی پراگ میں جاری ہے۔ ایوا گرین نے 2003 میں اپنی پہلی فلم ’دی ڈریمرز‘ کی تھی۔ یہ فلم ایسے فرانسیسی بھائی بہن کے بارے میں تھی جن کی دوستی 1968 کے تنازعات کے بعد ایک امریکی نوجوان سے ہوجاتی ہے۔ کسینو رویال کی ڈائریکشن مارٹن کیمبل دے رہے ہیں۔ فلم کی کہانی ایئن فلیمنگ کے 1953 کے ناول پر مبنی ہے جس میں جیمز بانڈ کا کردار متعارف کروایا گیا تھا۔ کولمبیا پکچرز کی چیئرمین ایمی پاسکل نے کہا ہے کہ ویسپر لنڈ کا کردار ایسا کردار ہے جس کے لیئے صرف خوبصورتی ہی کافی نہیں ہے‘۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم میں بانڈ کی ہیروئن کا کردار کسی بھی طور پر جیمز بانڈ سے کم نہیں ہے۔ | اسی بارے میں بونڈ کی کار ملین پاؤنڈ میں نیلام 21 January, 2006 | فن فنکار نئی نارنیہ فلم سبقت لے گئی03 January, 2006 | فن فنکار امریکہ میں ہیری پوٹر کا جادو08 January, 2006 | فن فنکار ’میونخ‘ میں فلسطینیوں کا قتل24 January, 2006 | فن فنکار ’جاز‘ کے مصنف پیٹر بینچلے کا انتقال13 February, 2006 | فن فنکار چرچ: محفوظ جنسی تعلقات پر فلم 15 February, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||