’جاز‘ کے مصنف پیٹر بینچلے کا انتقال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ناول نگار پیٹر بینچلے جن کے ناول پر ہالی وڈ کی مشہور فلم 'جاز' بنائی گئی یماری کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ان کی عمر 65 سال تھی۔ انہیں پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق تھا اور ان کے داماد کرس ٹرنر کا کہنا ہے کہ ان پر بیماری کا انکشاف کچھ عرصہ قبل ہوا تھا۔ ٹرنر کے مطابق ’بیماری کی باوجود ان کا انتقال ان کے لیے تکیلف دہ ثابت نہیں ہوا اور جب ان کی موت واقع ہوئی تو ان کی اہلیہ وینڈی اور ان کے دوسرے اہلِ خانہ ان کے پاس موجود تھے‘۔ بینچلے نے نیویارک میں پرورش پائی اور ہاووارڈ سے تعلیم حاصل کی۔ اس کے علاوہ کچھ عرصے کے لیے صدر لنڈن بی جانسن کی تقریریں لکھنے کے فرائص بھی انجام دیتے رہے۔ ناول ’جاز‘ کی 1974 میں پہلی اشاعت سے قبل انہوں نے صحافی کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ پیٹر بنچلے کو بچپن سے ہی شارکوں سے دلچسپی تھی اور ان کا بقپن جزیرہ نما نیٹاکیکٹ میں بھی گزرا تھا۔ ان ناول ’جاز‘ ایک ایسی بہت بڑی سفید شارک کے بارے میں ہے جس نے ایک شہر کو ہراساں کر رکھا ہے۔ اس ناول کی اب تک دو کروڑ جلدیں فروخت ہو چکی ہیں۔ ان کے اس ناول پر فلم مشہور ڈائریکٹر سٹیون سپلبرگ نے بنائی اور انہوں نے اس فلم میں خود بھی ایک رپورٹر کا کردار ادا کیا۔ انہیں سمندر اور سمندری حیاتیات سے گہری دلچسپی تھی اور ان کے دوسرے دو ناول ’دی ڈیپ‘ اور ’دی آئی لینڈ‘ بھی سمندر سے متعلق ہیں۔ | اسی بارے میں انجلینا کیلیے کمبوڈین شہریت12 August, 2005 | فن فنکار این بینکرافٹ انتقال کرگئیں08 June, 2005 | فن فنکار نکول کڈمین کی جاسوسی کی کوشش25 January, 2005 | فن فنکار مارلن برانڈو اپنے ہی کردار میں20 May, 2004 | فن فنکار ہالی وڈ اقوامِ متحدہ میں01 February, 2004 | فن فنکار اسرائیل: ہالی وڈ سے مدد طلب22 September, 2003 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||