BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 January, 2005, 12:05 GMT 17:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نکول کڈمین کی جاسوسی کی کوشش
ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ نکول کِڈمین
ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ نکول کِڈمین آج کل آسٹریلیا میں ہیں۔
آسٹریلیا میں پولیس کو ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ نکول کِڈمین کے گھر کے باہر ایک ایسا آلہ (بگنگ ڈیوائس) ملا ہے جس سے بظاہر ان کی باتیں خفیہ طور پر رکارڈ کی جا سکتی تھیں۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

نکول کڈمین کے گھر کے باہر نصب ایک پوشیدہ کیمرے نے ایک شخص کو یہ آلہ سڈنی میں کِڈمین کی گلی میں لگاتے ہوئے رکارڈ کر لیا۔ نکول کڈمین آج کل اپنی نئی فلم ’یوکالیپٹس‘ کی شوٹنگ کے لیے آسٹریلیا میں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ نکول کِڈمین کے گھر کے باہر موجود فوٹوگرافروں سے اس بارے میں بات کرنا چاہتی ہے۔ اسے امید ہے کہ ان میں سے کسی فوٹوگرافر نے آلہ لگانے والے شخص کی فوٹو کھینچی ہوگی۔

پولیس افسرگرانٹ ٹیلر نے کہا کہ انہوں نے اس بارے میں نکول کڈمین کو آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’نکول کڈمین کو اس آلے کے بارے میں آج بتایا گیا اور ظاہر ہے کہ انہوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا۔‘

دریں اثناء نکول کڈمین نے کینبرا میں منگل کو ہونے والی ’آسٹریلین آف دی ئیر‘ تقریب میں جانے سے انکار کر دیا ہے۔ اداکارہ کی تشہری ایگینٹ ونڈی ڈے نے بتایا کہ فلم ’یوکالیپٹس‘ کی شوٹنگ کی وجہ سے نکول اس تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد