نکول کڈمین سفیر کے روپ میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسکر ایوارڈ یافتہ نکول کڈمین اور سین پین ایک نئی فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ یہ اداکار سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایک ایسا کردار جو کہ ہر حقیقی سفیر کا خواب چکنا چور کر دے گا۔ اقوام متحدہ کے سفیر اینوسینو ائیرز جو کہ کئی ہسپانوی فلوں میں جلوگر ہو چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب ان کو اس فلم میں کوئی کردار کرنے کا موقع نہیں ملا تو وہ بہت افسردہ ہوئے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ ہمیشہ سے ان کا خواب رہا ہے کہ وہ ہدایت کار سڈنی پولاک کی ڈائریکشن میں کام کریں‘۔ ’وہ ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں۔ لیکن وہ مجبور ہیں۔ وہ شوٹنگ سے ایک دن پہلے میرے پاس آئے اور انھوں نے مجھے آگاہ کیا کہ یونین نے کچھ اصول متعین کیئے ہیں جن کی بنیاد پر وہ مجبور ہیں‘۔ انھوں نے کہا کہ ’میں ان کے ساتھ پیسوں کے لیے کام نہیں کرنا چاہتا۔ اگر انھوں نے پیسے دیئے بھی تو میں انھیں تحقیق میں صرف کر دوں گا‘۔ نکول کڈمین کا کردار اقوامِ متحدہ کے ترجمان کا ہے جو ایک تصوارتی افریقی ملک سے آتی ہیں جو کہ داخلی بے چینی سے دوچار ہے۔ جبکہ سین پین ایک ایسے خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ اپنے ملک کے ایک ایسے رہنما کو بچانے کا کام کر رہا ہے جن کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ اس بارے میں کچھ اختلاف پایا جاتا ہے کہ کیوں سفیر اس فلم میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے ہیں، جبکہ یہ فلم نیویارک میں واقع اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں فلمائی گئی ہے۔ ہدایت کار سڈنی پولاک کا کہنا ہے کہ یہ اقوامِ متحدہ کا اپنا فیصلہ ہے۔ انھوں کے اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ کئی سفیروں اور اقوام مِتحدہ کے ارکان کے پاس ضروری دستاویزات نہیں تھیں جن کی بنیاد پر ان کو امریکن فلم کمپنی سے کوئی رقم ادا نہیں ہو سکتی تھی۔ اقوامِ متحدہ کے سکریٹری کا کہنا ہے کہ ’ہم بہت خوش ہوتے اگر سفیر اس فلم میں کام کرتے اور وہی کردار ادا کرتے جو وہ لوگ چاہتے ہیں‘۔ جارڈن سے تعلق رکھنے والے اقوامِ متحدہ کے ایک سفیر زید الحسین کا کہنا کہ ہےکہ ’یہ بہت افسوس ناک بات ہے کہ ہمیں اس فلم میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے حالانکہ ہم ان تمام چیزوں سے واقفیت رکھتے ہیں۔ ہم لوگ ترجمانی سے بھی واقف ہیں اور اس کام کو بہت اچھی طرح ترتیب دے سکتے ہیں‘۔ مسٹر ارائس نے مزید کہا کہ کچھ بے جا اصولوں کی وجہ سے اگلے سال آسکر ایوارڈ میں میری شمولیت کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||