BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 April, 2004, 04:48 GMT 09:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا کی امیر اداکارہ
نکول کِڈمین
نکول کِڈمین ایک بہترین اور امیر اداکارہ کے طور پر ابھر رہی ہیں
آسٹریلیا سے شائع ہونے والے جریدے بزنس ریویو ویکلی کے ایک سروے کے مطابق اداکارہ نکول کِڈمین نے گزشتہ برس اپنی سالانہ آمدنی میں دوگنا اضافہ کیا ہے اور اس طرح وہ آسٹریلیا کی شو بز کی دنیا میں سب سے امیر اداکارہ بن گئی ہیں۔

انہوں نے 2003 میں مجموعی طور پر 10.3 ملین پاؤنڈ کمائے۔ اس سال انہوں نے اپنی بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

اس سے ایک برس قبل سن 2002 میں ان کی آمدنی 4.8 ملین پاؤنڈ تھی۔

دوسرے نمبر پر آنے والے ہیں رسل کرو جو کہ پیدا تو نیوزی لینڈ میں ہوئے تھے لیکن بچن سے ہی آسٹریلیا میں رہ رہے ہیں۔ ان کی سالانہ آمدنی 8.3 ملین پاؤنڈ رہی۔

جریدے کے مطابق ’ آسٹریلیا کے تفریح مہیا کرنے والے اپنے عروج پر ہیں۔ نکول کِڈمین اور رسل کرو یقینی طور پر دنیا کے سب سے مشہور اداکار ہیں‘۔

جریدے کے مطابق کِڈمین کو آمدنی میں یہ ترقی دی آورز، دی ہیومن سٹین، اور کولڈ ماؤنٹین جیسی فلموں اور ان کے فی فلم 6.2 ملین پاؤنڈ کے معاوضے کی وجہ سے ملی ہے۔

نکول کِڈمین اگرچہ ہوائی میں پیدا ہوئی تھیں لیکن وہ تین سال کی عمر میں ہی آسٹریلیا چلی گئی تھیں اور اب ان کے پاس آسٹریلوی پاسپورٹ ہے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد