BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 January, 2006, 17:53 GMT 22:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئی نارنیہ فلم سبقت لے گئی
فلم ’دی لائین، دی وچ اینڈ دی وارڈروب‘
’دی لائین، دی وچ اینڈ دی وارڈروب‘ نارنیہ کہانیوں پر بننے والی پہلی فلم ہے
’شیر، جادوگرنی اور الماری‘ یعنی ’دی لائین، دی وچ اینڈ دی وارڈروب‘ کے نام سے ریلیز ہونے والی نئی فلم نے امریکی باکس آفس پر ’کنگ کانگ‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سی ایس لیویس کی طلسماتی کہانی پر مبنی اس فلم نے شمالی امریکہ کے سنیماؤں میں ویک اینڈ پر تین کروڑ اٹھائس لاکھ امریکی ڈالر کا کاروبار کیا۔ اس طرح اس نے دو ہفتے سے جاری ’کنگ کانگ‘ کے دور کا خاتمہ کر دیا۔

اس فلم کی کہانی میں بچوں کو ایک الماری ملتی ہے جس میں داخل ہونے سے وہ نارنیہ کی طلسماتی نگری میں پہنچ جاتے ہیں۔ اب تک اس فلم نے پینتالیس کروڑ ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔

اس فلم نے بین الاقوامی باکس آفس پر بھی تہلکہ مچا دیا اور اس عرصے میں امریکہ سے باہر پانچ کروڑ پینتیس لاکھ امریکی ڈالر کمائے۔

تاہم دو ہزار پانچ میں امریکی باکس آفس کا کل کاروبار دو ہزار چار کی نسبت پانچ فیصد کم رہا اور سال کے اختتام پر آٹھ اعشاریہ نو ارب ڈالر رہا۔ اس عرصے میں فروخت ہونے والی ٹکٹوں کی تعداد دو ہزار چار کی نسبت سات فیصد کم رہی جو کہ انیس سو ستانوے کے بعد سب سے کم ہے۔

گزشتہ ہفتے جم کیری کی مزاحیہ فلم ’فن ود ڈک اینڈ جین‘ باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہی۔ اس نے امریکہ میں دو کروڑ دس لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا۔

ہدایتکار سٹیون سپیل برگ کی فلم ’میونخ‘ جس میں اسرائیل کو فلسطینی شدت پسند تلاش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اپنے پہلے ہفتے میں ہی دسویں نمبر پر آ گئی۔ یہ فلم 1972 کے میونخ اولمپکس میں گیارہ اسرائیلی اتھلیٹوں کے قتل کے بارے میں ہے۔

پہلے نمبر پر رہنے والی فلم ’دی لائین، دی وچ اینڈ دی وارڈروب‘ کے نمایاں سٹار ٹلڈا سونٹن اور جیمز مک ایووئے ہیں۔ یہ نارنیہ کہانیوں پر بننے والی پہلی بڑی فلم ہے۔

امریکہ میں کامیابی کے علاوہ یہ فلم برطانیہ، فرانس، جرمنی اور روس میں بھی مقبولیت میں پہلے نمبر پر ہے۔

سدھیرسدھیر بمقابلہ سنتوش
سدھیر جنگجو جبکہ سنتوش رومانوی ہیرو
پطرس بخاری پطرس بخاری ڈاٹ کام
پطرس بخاری کی یاد میں ویب سائٹ کا اجراء
 مور کا مجسمہمور کا مجسمہ چوری
دو ٹن وزنی مجسمہ عجائب گھر سے چوری
اسی بارے میں
گیشا کی کہانی فلم کے پردے پر
01 January, 2006 | فن فنکار
ہیری پوٹر نے ریکارڈ توڑ دیے
22 November, 2005 | فن فنکار
کنگڈم آف ہیون کا راج
09 May, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد