ہیری پوٹر نے ریکارڈ توڑ دیے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بچوں کے مشہور ناول ہیری پوٹر پر مبنی سیریز کی تازہ فلم برطانیہ کی تاریخ کی سب سے کامیاب فلم بن گئی ہے اور ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق ابتدائی تین روز میں اس فلم نے چودہ اعشاریہ نو ملین پاؤنڈ کا کاروبار کیا ہے۔ وارنر برادر موویز کا کہنا ہےکہ ہیری پوٹر کی نئی فلم نے سٹار وار فلم کی آخری کڑی ’ریوینج آف دی ستِھ‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس نے اتنا ہی کاروبار چار روز میں کیا تھا۔ کمپنی کا کہنا ہےکہ پچھلے ہفتے جمعے کے روز سے اکیس ممالک میں ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک فلم نے ایک سو اکیاسی اعشاریہ چار ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔ امریکہ میں یہ فلم سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی چوتھی فلم تھی اور اس نے وہاں پر ایک سو ایک اعشاریہ چار ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔ برطانیہ میں اس فلم سے ہونے والی کمائی کے سرکاری اعداد و شمار منگل کو جاری کیے جائیں گے۔ وارنر برادر کا کہنا ہے کہ گوبلیٹ آف فائر جس بھی ملک میں ریلیز ہوئی وہاں پر نمبر ون رہی۔ | اسی بارے میں ’پوٹرکلکتہ میں‘ پرپابندی01.05.2003 | صفحۂ اول ’رولنگ کی یک طرفہ شہرت‘ 31 July, 2005 | فن فنکار ہیری پوٹر نے ریکارڈ توڑ دیے18 July, 2005 | فن فنکار ہیری پوٹر کی نئی کتاب16 July, 2005 | فن فنکار ’ہیری پوٹر کی نئی کتاب‘ 22 June, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||