امریکہ میں ہیری پوٹر کا جادو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جے کے راؤلنگ کی کتاب ’ہیری پوٹر اینڈ دی ہالف بلڈ پرنس‘ کو دو ہزار پانچ میں امریکہ میں سب سے زیادہ بکنے والی کتاب قرار دیا گیا ہے۔ امریکہ میں ہیری پوٹر سیریز کی چھٹی کتاب کی سال بھر میں کل بہتر لاکھ کاپیاں بکیں۔ جبکہ کتاب آنے کے پہلے ہی دن اس کی اکتالیس لاکھ کے قریب کاپیاں فروخت ہوئی تھیں جو کہ دوسری کتابوں کی پورے سال کی فروخت کے برابر ہیں۔ جے کے راؤلنگ نے گزشتہ مہینے کہا تھا کہ وہ ہیری پوٹر سیریز کے ساتویں اور آخری ناول پر جنوری سے کام شروع کر دیں گی۔ انہوں نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر کہا تھا کہ ’میرے لیے ہیری پوٹر کے بغیر زندگی کا تصور کرنا مشکل ہے‘۔ ہالف بلڈ پرنس جولائی میں شائع ہوئی تھی اور اس کے بعد دنیا میں بہترین فروخت ہونے والی کتاب بن گئی۔ پوری دنیا میں اس کی تیس کروڑ کاپیاں بک چکی ہیں۔ جیمز فرے کی ’آ ملین لٹل پیسز‘ سال میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی دوسرے نمبر پر آنے والی کتاب قرار پائی۔ سن دو ہزار پانچ میں ایک اور بیسٹ سیلر ڈین براؤن کی کتاب ’دی ڈونچی کوڈ‘ ہے۔ یہ اصل میں دو ہزار تین میں شائع ہوئی تھی لیکن گزشتہ سال بھی وہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں پانچویں نمبر پر رہی۔ اس کتاب پر فلم بھی بن رہی ہے جس میں ٹام ہینکس کام کر رہے ہیں اور یہ مئی میں ریلیز کی جائے گی۔ |
اسی بارے میں ہیری پوٹر، غیر قانونی کاپیاں ضبط02 August, 2005 | فن فنکار ہیری پوٹر کی نئی کتاب16 July, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||