تیسری پوٹر فلم نے آمدن کا ریکارڈ توڑ دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہیری پوٹر سیریز کی تیسری فلم ’دی پرِزنر آف آزکابان‘ نے برطانیہ میں پہلے تین دنوں میں پوٹر کے سلسلے میں بننے والی فلموں کی آمدنی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ فلم نے تین دن میں 11.5 ملین پاؤنڈ کمائے جبکہ اس سے پہلے بننے والی فلم ’دی چیمبر آف سیکریٹس‘ نے اس عرصے میں 10.8 ملین پاؤنڈ کمائے تھے۔ امریکہ میں یہ فلم جمعہ کو ریلیز ہوئی ہے۔ ایک ویب سائٹ ’سکرین ڈیلی‘ کے مطابق ’دی پرِزنر آف آزکابان‘ نے برطانیہ میں ریلیز کے پہلے ہی دن 5.03 ملین پاؤنڈ کا بزنس کیا۔ خیال ہے کہ چار دنوں میں یہ اعداد 14.3 ملین پاؤنڈ تک پہنچ گئے ہوں گے۔ میکسیکو کے ڈائریکٹر الفونسو کیوارون کی بنائی ہوئی اس فلم میں ہیری پوٹر کا کردار ڈینیئل ریڈکلف اور ان کے دوستوں ہرمیونی گرینگر اور ران ویسلی کا کردار ایما واٹسن اور روپرٹ گرنٹ ادا کر رہے ہیں۔ یہ تینوں پوٹر سیریز کی تینوں فلموں میں پہلے بھی یہی کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ ان کے علاوہ فلم میں گیری اولڈمین، رچرڈ گرفتھ، جولی والٹرم اور مسولی ویزلی کام کر رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||