BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 February, 2006, 14:33 GMT 19:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چرچ: محفوظ جنسی تعلقات پر فلم

رتی اگنی ہوتری
اس فلم میں ماں کا کردار اداکارہ رتی اگنی ہوتری نے ادا کیا ہے
ممبئی میں ایک رومن کیتھولک چرچ نے پہلی بار بالی وڈ کے ساتھ مل کر ایک سماجی فلم بنائی ہے۔ جس میں غیر محفوظ جنسی تعلقات اور مذہبی رواداری جیسے اہم موضوعات پر بات کی گئی ہے۔ اس فلم کا نام ہے ’ایسا کیوں ہوتا ہے؟‘ اور یہ فلم جمعہ کو ریلیز ہو رہی ہے۔

فلم ’ایسا کیوں ہوتا ہے؟‘ کی اسٹوری فادر ڈومنک امینیویل نے لکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چرچ نے یہ فلم اس لیے بنائی کیونکہ ہندوستان میں اخلاقی قدریں ختم ہوتی جا رہی ہیں اور ایڈز جیسی مہلک بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ رومن کیتھولک چرچ کو ان تمام چیزوں پر تشویش لاحق ہے۔

فلم میں غیر محفوظ جنسی تعلقات کے بارے میں بات کی گئی ہے اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو رواداری و اعتدال پسندی کا پیغام دیا گیا ہے۔

بھارت میں یوں تو ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان مذہبی فسادات ایک عام سی بات ہیں لیکن حال میں عیسائیوں پر حملوں میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔

فادر ڈومنک کا کہنا ہے کہ مذکورہ فلم تبلیغ کے لیے نہیں ہے لیکن اس کے ذریعے ایک پُراثر پیغام پہنچانے کی کو شش کی گئی ہے۔

یہ فلم دیگر ہندی فلموں کی طرح نغموں اور رقص سے بھی سجی دھجی ہے۔

فادر ڈومنک کا کہنا کہ بھارت میں فلم کے ذریعے عوام تک اپنی بات پہنچانا آسان ہے اسی لیے فلم بنانے کا خیال آیا۔ اس فلم کی تکمیل میں کئی دیگر غیر سرکاری تنظیموں نے بھی کام کیا ہے اور مہیش بھٹ پروڈکشن کمپنی نے اسکی پرڈکشن میں مدد کی ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان لڑکے کے اردگرد گھومتی ہے جس کی ماں نے اسے بڑے لاڈ و پیار سے پالا ہے لیکن غیر محفوظ جنسی تعلقات کے سبب وہ ایڈز میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

ماں کا کردار مشہور اداکارہ رتی اگنی ہوتری نے کیا اور لڑکے کا کردار ارین وید نے۔ کم بجٹ کی اس فلم میں سونو نگم اور الکا یاگنک جیسے گلوکاروں نے اپنی آواز دی ہے۔

اسی بارے میں
ایڈز پر بالی وڈ کی پہلی فلم
24 August, 2004 | فن فنکار
انسدادِ ایڈز کے لیے موسیقی
29 November, 2003 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد