BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 May, 2005, 14:30 GMT 19:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میرا کی’ نظر‘ پر ملا جلا رد ِعمل

News image
میرا کی فلم ’نظر‘ کی نمائش کے پہلے روز عوام کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے
پاکستانی اداکارہ میرا کی فلم ''نظر " جس کے بہت چرچے تھے ، بیس مئی سے ممبئی کے آئی نوکس ،مراٹھا مندر سمیت کئی سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دی گئی ہے ۔

ممبئی کے سنیما گھروں پر فلم کا اب تک کوئی خاص اثر نہیں دکھائی دے رہا ہے کیونکہ پہلے دن اور پہلے شو کی ٹکٹیں آسانی سے مل رہی تھیں ۔

آئی نوکس تھیئٹر کے مینجر بھگوان ٹھاکر کے مطابق فلم کی کرنٹ بکنگ جاری ہے جس کا مطلب ہے کہ فلم ناظرین میں مقبول نہیں ہے ۔

وسطی ممبئی کے تھیئٹرمراٹھا مندر میں بھی فلم نے اچھی شروعات نہیں کی ہے ۔ لیکن فلم دیکھنے آئے نوجوان طالب علم عباس زیدی کو فلم اچھی لگی ۔انہوں نے بتایا کہ اب سے پہلے تو وہ فلم میرا کی وجہ سے دیکھنے آئے تھے لیکن انہیں میرا کی اداکاری بہت اچھی لگی۔ انہوں نے بہت بیباکی کے ساتھ کام کیا ہے وہ انہیں دوسرے بینر کی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔

فلم اگر اچھی ہے تو تھیئٹر پر بھیڑ کیوں نہیں ہے؟ عباس کے خیال میں مہیش بھٹ گروپ کی فلمیں آج کل انتہائی بولڈ ہوتی ہیں اس لئے گھریلو خواتین دیکھنے نہیں آتی ہیں دوسری وجہ یہ ہے کہ شائقین اسے مہیش بھٹ کی فلاپ فلم پاپ اور جسم کی طرح سمجھ رہے ہوں گے لیکن جیسے جیسے لوگوں کو فلم کی کہانی کے بارے میں پتہ چلے گا ،وہ اسے ضرور دیکھیں گے ۔

انیل گایئکواڑ ممبئی سینٹرل پر ٹراویل ایجنٹ کے ہاں کام کرتے ہیں ،انہیں فلم بہت بور لگی ۔ ان کے مطابق فلم میں سیکسی مناظر کی بھر مار ہے اور فلم کو مسالہ فلم بنا دیا گیا ہے ۔فلم کی کہانی حقیقی زندگی سے پرے لگتی ہے کیونکہ کوئی پولیس افسر سلسلہ وار قتل کر رہا ہو اور پولس محکمہ کو پتہ نہ چلے ۔

باندرہ میں گیٹی تھیٹر کے مینجر رمیش واجپئی کے مطابق فلم ’ٹھیک ٹھیک‘ ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اتنی جلدی کسی فلم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے ۔

انیس مئی کی شب ممبئی کے مراٹھا مندر تھیٹر میں فلم کا پریمیئر شو ہوا لیکن یہ پریمیئر بار گرلز خصوصی شو تھا جس میں فلم کی ڈائرکٹر سونی رازداں نے بیئر بار گرلز کو مدعو کیا تھا ۔

بار گرلز ایسوسی ایشن کی صدر ورشا کالے کو فلم بہت اچھی لگی ۔ان کا کہنا ہے کہ فلم میں ہدایت کار سونی رازداں نے بار گرلز کی زندگی کو دکھایا ہے اور یہ کہنے کی کوشش کی ہے کہ ایڈز صرف ان لڑکیوں کی وجہ سے نہیں ہوتا ہے ۔

اس کے برعکس بار گرل میں کامکرنے والی پونم شرما کی نظر میں فلم کی کہانی بیکار ہے ۔''ہم پر ہی فلم بنائی گئی ہے اور ہمیں ہی غلط دکھایا گیا ہے‘

سانگلی سے فلم کا خصوصی شو دیکھنے آئے سچن جادھو کو فلم بہت ہی پسند آئی ۔ان کی نظروں میں فلم کی ویلن سجاتا دراصل حکومت ہے جو بار گرلز کی دشمن ہے انہیں میرا اور اشمیت پٹیل دونوں اچھے لگے ۔

انہیں کہانی اس لیے اچھی لگی کہ اس سے پہلے اس طرح کی فلم نہیں بنی ،پہلے ہر سنسنی خیز فلم میں قتل ماں باپ یا دوست کا بدلہ لینے کے لئے کیا جاتا تھا لیکن اس فلم میں قتل کی وجہ بہت منفرد ہے ۔خاتون پولیس سجاتا اس لئے بیئر بار گرلز کا قتل کرتی ہے کیونکہ اس کے شوہر کو بار گرلز کی وجہ سے ایڈز ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ سے وہ افسر بھی ایڈز کا شکار ہو جاتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد