BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میرا کی ’نظر‘ کی بیس مئی سے نمائش
میرا کی فلم ’نظر‘
میرا اور بھی کئی فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوئی ہے
اداکارہ میرا کی فلم ’نظر‘ کی ریلیز کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ فلم 20 مئی کو ممبئی کے کئی سنیما گھروں میں ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ اجمیر شریف اور بھارت کے کئی شہروں کا دورہ کر کے واپس ممبئی آنے کے بعد میرا نے بی بی سی کے لیے ایک خصوصی فوٹو سیشن باندرہ کے ’بیڈ لاؤنج‘ ہوٹل میں کیا جس میں ان کے ساتھ فلم کی ہدایت کار سونی رازداں، فلمساز مہیش بھٹ، اور میرا کے والد موجود تھے۔

میرا اپنی فلم کی ریلیز سے کافی خوش لیکن کچھ فکرمند نظر آرہیں تھیں۔ سونی رازداں، جو مہیش بھٹ کی بیوی بھی ہیں، بطور ہدایت کار ان کی یہ پہلی فلم ہے۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ فلم میں میرا نے بہت اچھی اداکاری کی ہے۔ فلم میں ان کا نام دیویہ ورمن ہے جو ایک کامیاب گلوکارہ اور رقاصہ ہے۔

News image
اس فلم میں میرا کی اداکاری پر اعتراضات بھی اٹھائے گئے ہیں

لیکن ایک روز اس کے ساتھ ایسے عجیب و غریب قتل کے واقعات اور حادثات پیش آتے ہیں کہ وہ اسے انہیں یہ احساس ہونے لگتا ہے کہ وہ پاگل ہو جائیں گی اسی دوران اس کی ملاقات تحقیقاتی پولیس افسر سے ہوتی ہے جو ان وارداتوں اور قتل کی تحقیقات کے لیے نکلتا ہے اور اس کے بعد کہانی آگے بڑھتی ہے۔

’نظر‘ میں سات نغمے ہیں جن کی موسیقی انو ملک کی ہے۔ اس فلم کا ٹائٹل نغمہ ’میرے دل میں رہو یا جگر میں رہو
تم ہمیشہ میری نظر میں رہو، نظر۔۔نظر بھی میرا پر فلمیا گیا ہے۔

میرا کی دوسری فلم بھی مکمل ہو چکی ہے جس کا نام ’ کسک‘ ہے۔ میرا کے مطابق یہ ایک آرٹ فلم ہے جس میں اس نے لکی علی کے ساتھ کام کیا ہے۔ مہیش بھٹ کے ہی ساتھ میرا ایک اور فلم میں بھی کام کر رہی ہیں جس میں وہ ایک پاکستانی لڑکی ہیں اور ان کی ملاقات برطانیہ میں بھارتی ہیرو سے ہوتی ہے۔ یہ فلم برطانیہ میں مقیم ایشیائی باشندوں کی تکالیف کو اجاگر کرے گی۔

میرا نے قبول کیا کہ اب وہ بالی وڈ کا حصہ بن چکی ہیں اور انہیں فلموں کی پیشکش ہونے لگی ہے ’لیکن میرے والدین ابھی بھی مطمئن نہیں ہیں وہ چاہتے ہیں کہ میں اپنے وطن واپس چلوں ۔‘

News image
میرا کا کہنا ہے کہ وہ صدر مشرف سے اس فلم کی پاکستان میں نمائش کے لیے شفارش کریں گی

ایک اور نئی اداکارہ ثناء کی آمد پر میرا نے کہا کہ اب انہوں نے دیگر فنکاروں کے لیے راہیں ہموار کر دی ہیں لیکن جس وقت انہوں نے یہاں قدم رکھا تھا اس وقت حالات اچھے نہیں تھے اس لیے انہیں دھمکیاں بھی دی گئیں۔ اب ان کا اپنا ذاتی محافظ بھی ہے۔

میری فلم ’نظر‘ کی نمائش اگر میرے ملک پاکستان میں نہیں ہوگی تو مجھے بہت افسوس ہو گا کیونکہ یہ میرا وطن ہے اور میرا بھی اس پر حق بنتا ہے اس لیے میں صدر مشرف صاحب سے گزارش کروں گی کہ اس فلم کی نمائس پاکستان میں بھی کی جائے۔

66میرانائرکی اگلی فلم
’میری اگلی فلم دی نیم سیک کلکتہ کے نام ہے‘
66’نظر‘تنازعہ کا شکار
میرا کو ’ نظر‘ میں کام کرنے پر دھمکیاں
66میرا کی’نظر‘پرنظر
میرا ’نظر‘سے وزارتِ ثقافت کی نظر میں آ گئیں
66’سازش ہوئی ہے‘
میرا بیچاری، سازش کی ماری
66میرا: اجمیر حاضری
میرا نظر کے لیے اجمیر جا کر حاضری دینگی
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد