BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 December, 2004, 13:54 GMT 18:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میرا نائر کی اگلی فلم کلکتہ میں
میرا نائر
میرا نائر
’مون سون ویڈنگ‘ بنانے والی میرا نائر اپنی اگلی فلم جھمپا لہیری کے امریکی ادبی اعزاز پلٹزر پرائم جیتنے والے ناول ’دی نیم سیک‘ پر بنائیں گی۔

اس فلم کی شوٹنگ کلکتہ اور نیویارک میں ہوگی اور ان کی پچھلی فلم ’وینیٹی فیئر‘ کی طرح اس کی کاسٹ بھی انڈین اور امریکی اداکاروں پر مشتمل ہوگی۔

اس ناول کی کہانی امریکہ کے شہر بوسٹن میں بسنے والے ایک بنگالی خاندان کی زندگی سے متعلق ہے جو انیس سو ساٹھ کی دہائی میں انڈیا کے ساحلوں کو خیرباد کہتے ہوئے امریکہ آن بستا ہیں۔

میرا نائر نے بی بی سی کو بتایا کہ ’کلکتہ کی تین ہفتے طویل شوٹنگ فروری میں ہوگی اور اس کے بعد یونٹ نیویارک آجائے گا جہاں فلم کی زیادہ تر شوٹنگ اپریل مئی کے مہینوں میں ہوگی۔‘

’دی نیم سیک‘ دو ہزار پانچ میں مکمل ہوگی اور شہر کلکتہ کے نام کی جائے گی۔

میرا نائر کا کہنا ہے کہ ’یہ فلم میرا اس شہر کو خراجِ تحسین ہوگی جہاں میں کبھی ایک کلچرل کارکن ہوتی تھی اور جہاں میں نے بادل سرکار سے تھئیٹر سیکھا۔ میرے لیے یہ رتوک گھاٹک کا شہر بھی ہے جو میرے پسندیدہ فلمیں بنانے والے ہیں اور جن کی ایک فلم میں تقریباً ہر رات دیکھتی ہوں۔‘

وینیٹی فیئر کی ہیروئن ریس ودرسپون ہیں۔
وینیٹی فیئر کی ہیروئن ریس ودرسپون ہیں۔

میرا نائر کے تین شہر ہیں، نئی دہلی، نیویارک اور یوگنڈا میں کمپالا جہاں ان کے بچے اور شوہر زیادہ تر رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’نیویارک میرا تخلیقی گھر ہے، افریقہ پندرہ برس سے میرا سسرالی گھر ہے لیکن میری جڑیں ابھی تک انڈیا میں ہیں۔‘

ان کے مطابق ’دی نیم سیک‘ جذبوں کی کہانی ہوگی لیکن یہ ایروٹک بھی ہوگی۔‘

فلم کے انڈین اداکاروں میں عرفان خان اور کونکنہ سین شامل ہیں۔ شروع میں میرا اس فلم کے لیے رانی مکھرجی کو کاسٹ کرنا چاہتی تھیں لیکن ان کے مطابق ’رانی جن تاریخوں پر آنا چاہتی تھیں، میرے لیے اس کے مطابق کام کرنا ناممکن تھا۔‘

میرا نائر کو ہیری پوٹر سیریز کی اگلی فلم کی آفر کی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ آفر میری عزت افزائی تھی لیکن میرا خیال ہے کہ کئی دوسرے ہدایت کار اسے زیادہ بہتر بناسکتے ہیں۔‘

تاہم دیکھنا یہ ہوگا کہ ’دی نیم سیک‘ کو بھی ’وینیٹی فیئر‘ کی طرح ’زبردستی بالی وڈ انداز کے عناصر ڈالنے‘ جیسی تنقید کا سامنا تو نہیں کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد