جینیفر اور بریڈ پٹ کی طلاق مکمل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عدالت نے ہالی وڈ کے اداکار بریڈ پٹ اور ان کی اداکارہ بیوی جینیفر انسٹن کی طلاق کی منظوری دے دی ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق چار برس تک چلنے والی یہ شادی دو اکتوبر کو قانونی طور پر ختم ہو جائے گی۔ عدالتی دستاویزات میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں ستارے کس طرح اپنی ملکیتی اشیاء تقسیم کریں گے تاہم یہ کہا گیا ہے کہ ان دونوں کے درمیان اس معاملے میں عدالت سے باہر ہی تصفیہ ہو گیا ہے۔ دستاویزات میں لکھا ہے کہ’ اس جوڑے کی ازدواجی اور معاشرتی شراکت ختم کی جاتی ہے اور اب فریقین مجرد حیثیت کے حامل تصور کیے جائیں گے‘۔ جینیفر انسٹن نے مارچ 2005 میں طلاق کے لیے درخواست داخل کی تھی اور کہا تھا کہ ان دونوں کے درمیان ناقابلِ حل اختلافات ہیں۔ اس درخواست سے گیارہ ہفتے قبل بریڈ پٹ اور جینیفر میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ علیحدگی کے بعد انسٹن نے ایک جریدے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اب بھی بریڈ پٹ سے محبت کرتی ہیں لیکن اب وہ اپنی زندگی جینا چاہتی ہیں۔ چھتیس سالہ جینیفر انسٹن اور اکتالیس سالہ بریڈ پٹ کی ملاقات 1998 میں ہوئی تھی۔ اور انہوں نے 2001 میں شادی کی تھی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||