جانی ڈپ سب سے ’ کول‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کول برانڈ لیڈر کونسل کے سروے کے مطابق ایکٹر جانی ڈیپ پسندیدہ شخصیات میں سے اول نمبر پر رہے ۔ کاروں میں سے اوڈی اور ملبوسات میں سے ڈیزل کو پسندیدہ قرار دیا گیا۔ 18 سے 44 سال تک کی عمر کے 3000 لوگوں سے سوال کیا گیا کہ وہ منتخب کی گئی 63 شخصیات میں سے انکی پسندیدہ شخصیت کون ہے۔ پسندیدہ لوگوں کی اس فہرست میں ڈیوڈ بیکہم پانچویں نمبر پر رہے جبکہ غیر پسندیدہ لوگوں میں ان کا نمبر تیسرا تھا۔
ڈیزڈ اینڈ کنفیوزڈ میگزین دوسرے نمبر پر رہا ،تیسرے نمبر پر اپمارکٹ لنگری ایجینٹ پرووکیٹر، اور چوتھے نمبر پر لندن کا حکاسان ریسٹورنٹ رہا۔ سیاستدانوں میں سے صرف برطانوی رکن پارلیمنٹ بورس جانسن کو ہی اس فہرست میں شامل کیا گیا۔ لندن آئی اور ڈیپارٹمنٹ سٹور سِلفرج کو بالاترتیب 31 فیصد اور 19 فیصد لوگوں نے پسندیدہ ٹھہرایا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||