’پائریٹس آف دا کیریبئن: پہلی پسند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیپلز چوائس اوارڈز یعنی عوامی اوارڈ میں ’پائریٹس آف دی کیریبئن: ڈیڈ مینز چسٹ‘ کو پسندیدہ ترین اور سب سے اچھی ڈراما فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ پیپلزس چوائز اوارڈ میں انعامات کے لیے عوام کو ووٹ دینے کا اختیار ہوتا ہے اور وہی اپنی پسندیدہ فلم کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس فلم کے اہم اداکار چونتیس سالہ ڈیپ نے کہا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ یہ اعزاز عوام کی طرف سے ملا ہے اور اس لیے یہ بہت خاص انعام ہے۔‘ پائریٹس آف دی کیریبئن: کے ہیرو جانی ڈیپ کو سالانہ ہالی وڈ ایوارڈز کے لیے سب سے اچھا فلم سٹار اور بہترین ایکشن ہیرو کے انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ ’پائریٹس آف کریبین: میں ڈیپ اور کیرا نائٹلی کی جوڑی کو پسندیدہ ترین سکرین پیئر بتایا گیا ہے۔ شائیقین نے فلم’ کلک‘ کو سب سے بہترین کامیڈی فلم کے لیے ووٹ دیا ہے۔ اینی میٹیڈ فلم ’ کار‘ کو بہترین فیملی فلم کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ فلم ’بریک اپ‘ میں اچھی اداکاری کے لیے جنیفر ایسٹن کو عوام نے بہترین اداکارہ کے لیے ووٹ دیا ہے۔ یہ فلم ایک رومانٹک کامیڈی ہے۔ ’ایکس مین فلمز‘ میں ہلی بیری کو بہترین فیمیل ایکشن سٹار کے لیے منتخب کیا گيا ہے۔ ٹیلی ویژن کے زمرے میں ہسپتال پرمبنی ڈراما ’ گریسز اناٹومی‘ کو سب سے اچھا سیریل اور اسی سیریل کے اداکار پیٹرک ڈیمپسی کو ٹی وی ڈرامہ کا بہترین اداکار منتخب کیا گیا ہے۔ کامیڈی شو ’ٹو اینڈ اے ہاف‘ میں اداکاری کے لیے چارلی شین کو ٹی وی کامیڈی کے بہترین ین اداکار کے اعزاز سے نوازہ گیا ہے۔ اس سال آسکر انعامات کی میزبانی کرنے والی ایلن ڈی جنریز کو بہترین ٹاک شو اور سب سے پسندیدہ مزاحیہ اداکارہ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں جونی ڈپ کی فلم سپر ہٹ25 July, 2005 | فن فنکار برطانیہ: پائیریٹس کا ریکارڈ بزنس 08 July, 2006 | فن فنکار پائریٹس کم وقت میں 30 کروڑ منافع 25 July, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||