BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 July, 2006, 12:55 GMT 17:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پائریٹس کم وقت میں 30 کروڑ منافع
پائیریٹس نے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے
شمالی امریکہ میں فلم پائیریٹس آف دی کیریبیئن پارٹ ٹو نے کم وقت میں سب سے زیادہ کاروبار کرنےوالی فلم کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

شمالی امریکہ میں پائیریٹس آف کیریبین کے دوسرے حصے’پائیریٹس آف دی کیریبئن: دی ڈیڈ مین چیسٹ‘ نے تین ہفتوں میں تین سو ملین ڈالر کا کاروبار کر کے تاریخ میں اپنا نام شامل کردیا۔

’پائریٹس آف کریبین: ڈیڈ مینز چسٹ‘ کی پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ نے بھی ایک نیا ریکارڈ قائم کیا اور ایک ملین پاؤنڈ کی حد کو چھو لیا۔

اس فلم میں جونی ڈیپ اور کیارا نائٹلے نے مرکزی کردار ادا کیئے ہیں۔

پائریٹس کے اس سلسلے کی پہلی فلم ’پائریٹس آف دی کریبین: دی کروز آف دی بلیک پرل‘ نے 654 ملین ڈالر یا 353 ملین پاؤنڈ کا کاروبار کیا تھا۔

اس سلسلے میں فلم مونسٹرہاؤس دوسرے نمبر پر رہی۔ٹاپ ٹین میں کلرک ٹو، مائی سوپر ایکس گرل فرینڈ اور مونسٹر ہاؤس بھی شامل رہیں۔مونسٹر ہاؤس بچوں کی پسندیدہ فلم رہی۔لیڈی اِن دا واٹر نے صرف اٹھارہ ملین ڈالر کمائے۔

اس سے پہلے ’پائریٹس آف کریبین‘ نے اجراء کے دن 3۔2 ملین پاؤنڈ کا بزنس کیا ہے جو برطانیہ میں ڈزنیز کا ریکارڈ بزنس ہے۔

امریکہ میں یہ فلم پہلے دن، چار ہزار ایک سو تینتیس سنیما گھروں میں لگی ہے اور اس اعتبار سے امریکہ میں اب تک سپائڈر مین-2 اور شارک - 2 کے بعد اتنے بڑے پیمانے پر ریلیز کی جانے والی تیسری فلم ہے۔

اسی بارے میں
ہیری پوٹر نے ریکارڈ توڑ دیے
22 November, 2005 | فن فنکار
ڈگلس انڈیا میں فلم بنائیں گے
26 January, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد