ڈگلس انڈیا میں فلم بنائیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کے معروف اداکار مائیکل ڈگلس ڈائمنڈ کی چوری پر ہندوستان میں فلم بنائیں گے۔ وہ فلم کے شریک فلمساز ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں اداکاری بھی کریں گے۔ امید ہے کہ مائیکل ڈگلس کی نئی پیشکش ان کی اسی کی دہائی میں بننے والی فلموں ’رومانسنگ دی سٹون‘ اور ’دی جیول آف دی نائیل‘ سے ملتی جلتی ہو گی۔ مائیکل ڈگلس کے علاوہ ایک اور ہالی وڈ سٹار بھی اس فلم میں کام کریں گے جبکہ اس کی بقیہ کاسٹ ہندوستانی ہو گی۔ برائیڈ اینڈ پریجوڈس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بالی وڈ سٹار ایشوریا رائے فلم بنانے والی کمپنی انڈین سٹوڈیوز کی پہلی ترجیح بتائی جاتی ہیں۔
مائیکل ڈگلس کے مطابق انہیں اس موضوع پر فلم بنانے کا خیال وال سٹریٹ جرنل میں ہندوستانی ’انگڑیوں‘ پر ایک مضمون پڑھنے کے بعد آیا۔ انگڑیے مالدار سیٹھوں کے وہ کارندے ہوتے ہیں جنہیں وہ بھاری رقوم، ہیرے اٹھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مائیکل ڈگلس کی اپنی کمپنی فردر فلمز دو ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ مل کر فلمی منصوبے کو آخری شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہندوستانی فلمساز کمپنی پرسیپٹ فلمز کے بانی شیلندر سنگھ کا کہنا ہے کہ فلم میں ’بہت کچھ ہندوستانی ہوگا‘۔ ان کے مطابق ایک ریل گاڑی فلم میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔ ’ریل گاڑی فلم کے لیے بہت ہی اہم ہوگی کیونکہ دوڑ دھوپ اور سٹنٹس کا زیادہ کام ریل گاڑی میں ہی ہوگا۔‘ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||