تاج محل کے لیے نئی مہم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آگرہ میں تاج محل کو دنیا کے سات عجوبوں کی نئی فہرست میں شامل کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مہم کا آغاز مشہور بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے تاج ہوا میں ایک غبّارے کو چھوڑ کر کیا۔ دنیا کے سات نئے عجوبوں کی تلاش سوٹزرلینڈ کے برنارڈ وبر ’نیوسیون ونڈر کیمپین‘ کے نام سے کر رہے ہیں۔ برنارڈ وبر ایک مہم کے تحت دنیا کے سات موجودہ عجوبوں کے مقابلے میں دنیا بھر سے عظیم یادگاروں کی تلاش کر رہے ہیں۔ ابتدا میں اس کے لیے 70 مقامات کی نشاندہی جائے گی لیکن آخری مرحلے میں ماہرین کی مدد سے صرف 21 نادر و یادگار اشیاء کا انتخاب کیا جائے گا۔ آئندہ برس انہیں اکیس میں سے ووٹنگ کے ذریعے سات کا انتخاب کیا جائے گا۔ سات عجوبوں کی نئ فہرست باضابطہ طور پر یکم جنوری 2006 کو پیش کی جاۓ گی۔ اس دوران انٹرنیٹ کے ذریعے لوگ اپنا ووٹ دے کر اپنی پسند ’مسٹر وبر‘ تک پہنجا سکتےہیں۔ تاج محل کو اس فہرست میں نامزد کرنے کے مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایشوریہ رائے نے کہا کہ نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں تاج محل کی محبت کی داستان مشہور ہے اور اس عمارت سے لوگوں کو خاص لگاؤ اور گہری دلچسپی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تاج محل ان کےدل سے ہمیشہ قریب رہا ہے کیوں کہ یہ عمارت محبت کی علامت ہے۔ مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے اپنی ملکہ ممتاز محل کی یاد میں یہ عظیم عمارت تعمیر کروائی تھی۔ اس برس اسکی 350 ویں سالگرہ کا جشن منا یا جارہا ہے اور حال ہی میں سپریم کورٹ نے 20 سال بعد سنگ مرمر سے بنی اس عمارت کو چاندنی رات میں دیکھنے کی اجازت دی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||