تاج محل رات کو بند رہے گا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی سپریم کورٹ نے اتر پردیش کی حکومت کی جانب سے دائر کردہ ایک درخواست مسترد کر دی ہے جس میں تاج محل کو رات کے وقت بھی کھلا رکھنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ پیر کے روز تاج محل کی تین سو پچاسویں سالگرہ منائی گئی اور مقامی انتظامیہ یہ امید کر رہی تھی کہ لوگوں کو چاندی رات میں تاج محل دیکھنے کی اجازت دی جا سکے گی۔ تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے تاج محل کو رات کے وقت کھلا رکھنے کی درخواست اس لیے مسترد کر دی کہ اس میں سیکیورٹی انتظامات اور عمارت کے سفید سنگِ مرمر پر پڑنے والے ممکنہ اثرات پر ضروری توجہ نہیں دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ سترویں صدی میں تعمیر کیے گئے تاج محل کے گرد پانچ سو میٹر کے اندر کسی ثفافتی پروگرام کے انعقاد پر پابندی بھی برقرار رکھے گی۔ تاج محل کی سالگرہ کی تقریبات بھی قریب ہی واقع آگرے کے قلعے میں منائی جا رہی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||