 | | | اس فلم میں جوہنی ڈیپ اور کیرا نائٹلے نے مرکزی کردار ادا کیئے ہیں |
’پائریٹس آف کریبین‘ نے اجراء کے دن 3ء2 پاؤنڈ کا بزنس کیا ہے جو برطانیہ میں ڈزنیز کا ریکارڈ بزنس ہے۔ ’پائریٹس آف کریبین: ڈیڈ مینز چسٹ‘ یا جزائر الہند کے سمندری قزاق کے پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ نے بھی ایک نیا ریکارڈ قائم کیا اور ایک ملین پاؤنڈ کی حد کو جا لیا۔ اس فلم میں جونی ڈیپ اور کیرا نائٹلے نے مرکزی کردار ادا کیئے ہیں۔ اس سلسلے کی پہلی فلم 2003 میں بنی تھی اور توقع کی جا رہی ہے کہ ’پائریٹس آف کریبین‘ کا یہ حصہ امریکہ میں بھی اچھا کاروبار کرے گا۔ فلموں کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فلم پہلے تین دن میں ایک سو ملین یا 54 ملین پاؤنڈ کا ریکارڈ کاروبار کر سکتی ہے۔ اس سلسلے میں انٹرٹینمنٹ تحقیق کرنے والی کمپنی ایگزیبیٹر ریلیشنز کے صدر کا کہنا ہے کہ ’اس فلم کے اجراء پر ہر چیز اسی طرح کی دکھائی دے رہی ہے جیسی کہ اچھا کاروبار کرنے والی فلم کے اجراء پر دکھائی دیتی ہے۔ سبھی اس فلم پر بات کر رہے ہیں‘۔ امریکہ میں یہ فلم پہلے دن، چار ہزار ایک سو تیتیس سنیما گھروں میں لگے گی اور اس اعتبار سے امریکہ میں اب تک سپائڈر مین - 2 اور شارک - 2 کے بعد اتنے بڑے پیمانے پر ریلیز کی جانے والی تیسری فلم ہو گی۔ پائریٹس کے اس سلسلے کی پہلی فلم جس کا پورا نام ’پائریٹس آف دی کریبین: دی کروز آف دی بلیک پرل‘ تھا اور اس نے 654 ملین ڈالر یا 353 ملین پاؤنڈ کا کاروبار کیا تھا۔ |