برطانیہ میں سپائیڈر مین کی نمائش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بچوں کی کہانیوں کے معروف و مقبول کردار سپائیڈر مین پر بننے والی یہ دوسری فلم امریکہ میں پہلے ہی کاروباری کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے اور ابتدائی دو ہفتوں میں 257 ملین ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ سپائیڈر مین کی پہلی فلم 2002 میں ریلیز ہوئی تھی اور تب دنیا بھر میں اسکی نمائش سے 820 ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی تھی۔ سپائیڈر مین 2 نے اپنی نمائش کے پہلے روز صرف امریکہ اور کینیڈا میں چالیس ملین ڈالر کمائے اور اسکی پہلے آٹھ روز کی آمدنی دو سو ملین ڈالر تھی جوکہ ایک نیا ریکارڈ تھا۔ فلم کی افتتاحی تقریب لندن کے لیسٹر سکوائر میں پیر کے دن ہوئی تھی اور اس میں فلم کے ہیرو اور ہیروئین نے ذاتی طور پر شرکت کی تھی۔ امریکہ کے ایک سنیما میں فلم کی ناجائز وڈیو تیار کرنے والے ایک لڑکے کی گرفتاری کے بعد برطانیہ بھر کے سنیماؤں میں کڑی پڑتال شروع کر دی گئی ہے تاکہ ایسا کوئی واقعہ پھر نہ ہو سکے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||