BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 July, 2004, 02:29 GMT 07:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سنڈریلا سب سے آگے
سنڈریلا
سنڈریلا اب بھی بچوں میں ایک مقبول کہانی ہے
بچوں کے ایک حالیہ سروے میں تین سو سال پہلے لکھی گئی کہانی سنڈریلا کو اب بھی سب سے مشہور فیری ٹیل یا بچوں کی کہانی کہا گیا ہے۔

یو سی آئی سنیما کی طرف سے کیے جانے والے سروے میں 1200 بچوں سے فیری ٹیل کے مطابق پوچھا گیا۔ 36 فیصد نے سنڈریلا کے حق میں ووٹ دیا۔

سلیپنگ بیوٹی دوسرے اور ہینسل اینڈ گریٹل تیسرے نمبر پر آئیں۔

یو سی آئی کی ترجمان لیانے بٹرفیلڈ نے کہا کہ ’کلاسِک فیری ٹیلز وقت کی قید سے آزاد کہانیاں ہیں جن کا ابھی بھی ہماری زندگیوں میں ایک خاص کردار ہے‘۔

سنڈریلا ایک لڑکی کی کہانی ہے جو اپنی سوتیلی ماں کے حکم کے برخلاف ایک شاہی تقریب میں اپنے شہزادے کو ملتی ہے۔

17 ویں صدی کے مصنف چارلس پیرالٹ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں نے یہ کہانی لکھی تھی۔ تاہم ایسی مثالیں بھی ہیں کہ 850 بعد از مسیح اسی طرح کی کہانیاں چینی ادب میں بھی لکھی گئی ہیں۔

سروے میں دوسرے نمبر پر آنے والی کہانی سلیپنگ بیوٹی کو 17 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

1950 میں ڈزنی نے اس پر ایک کارٹون فلم بنائی تھی اور دو سال قبل سنڈریلا ٹو کے نام سے بھی اس پر ایک فلم بنائی گئی تھی۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد