سپائڈر مین 2 نے نیا ریکارڈ بنایا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپائڈر مین 2 نے امریکہ میں اپنی نمائش کے پہلے دن چالیس اعشاریہ پانچ ملین ڈالرز کا بزنس کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ اپنی طرح کا نیا ریکارڈ ہے۔ فلم کی ڈسٹربیوٹر کمپنی سونی کے نائب چیئرمین جیف بلیک نے کہا کہ یہ فلم کے لیے شاندار شروعات ہے۔ فلم نے سپائڈر مین سیریز کی پہلی فلم کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس فلم نے دو سال پہلے اپنی نمائش کے پہلے دن انچالیس اعشاریہ چار ملین ڈالرز بنائے تھے۔ امید کی جا رہی ہے کہ سپائڈر مین 2 اور بھی کئی ریکارڈ توڑے گی۔ عام طور پر فلموں کی نمائش جمعہ کو شروع کی جاتی ہے، مگر سپائڈر مین 2 کی نمائش بدھ کو شروع ہونے کے باوجود فلم نے یہ نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ ویک اینڈ 4 جولائی کو یہ فلم ایک دن میں سب سے زیادہ بزنس کرنے کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔ سپائڈر مین 2 کی نمائش برطانیہ میں 15 جولائی کو شروع ہوگی۔ فلم میں ٹوبی مگوائر اور کرسٹن ڈنسٹ نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار سیم رائمی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||