شریک 2 نے ریکارڈ توڑ دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صرف ایک دن میں ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم ’شریک 2‘ نے امریکہ کا باکس آفس ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ امریکہ جہاں زیادہ تر فلمیں ہفتے کے آخر میں ریلیز کی جاتی ہیں، ہفتے کے دوران ریلیز کی جانے والی اینیمیٹڈ فلموں کی تاریخ میں شریک 2 نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ’پوک مین‘ کے پاس تھا۔ شریک 2 کوبنانے والی ’ڈریم ورکس‘ فلم کمپنی کے ایک ترجمان نے اس کے افتتاح کے بارے میں کہا ہے کہ ’یہ ہماری توقعات سے بہت بڑھ کر تھا‘۔ شریک 2 میں اداکارہ کیمرون ڈیاز اور اداکار مائیک مائرز کی آوازیں استعمال کی گئی ہیں اور کانز فلمی میلے کے مقابلے میں بھی حصہ لے رہی ہے۔
اس فلم کے پہلے حصے ’شریک‘ نے دو ہزار ایک میں کانز فلمی میلے میں بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ جیتا تھا اور امریکہ میں دو ارب چھ کروڑ ستر لاکھ ڈالر اور دنیا بھر میں چار ارب پانچ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کمائے تھے۔ ہفتے کے آخر میں یہ فلم امریکہ میں ایک اور ریکارڈ بھی توڑنے والی ہے اور وہ ہے تاریخ سب سے زیادہ سینماؤں میں افتتاح کا۔ ہفتے کے آخر تک یہ چار ہزار ایک سو تریسٹھ سینماؤں میں ریلیز ہو جائے گی۔ اس فلم میں مائرزکی آواز نے شریک اور کیمرون ڈیاز کی آواز نے اس کی محبوبہ کا کردار ادا کیا ہے۔ جبکہ شریک کے ساتھ ’گدھے‘ کا کردار پھر ایڈی مرفی نے ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس فلم میں انٹونیو بنڈیراز کی آواز بھی شامل ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||