’شریک‘ کا میوزیکل براڈوے پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اینیمیٹڈ کلاسک کارٹون فلم ’شریک‘ کا میوزیکل براڈوے پر دکھایا جانے والا ہے جس کی پروڈکشن کی ذمہ داری آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر سام مینڈیز کو دی گئی ہے۔ جریدے اینٹرٹینمنٹ ویکلی کے مطابق مینڈیز 2001 میں بنائی جانے والی فلم کے سٹیج میوزیکل کے کری ایٹیو کنٹرول کی ٹیم کے انچارج ہوں گے۔ جیسن مور جنہیں ان کے پپٹ میوزیکل ’ایونیو کیو‘ کی بدولت ٹونی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا ’شریک‘ کے سٹیج میوزیکل کو ڈائریکٹ کریں گے۔ اس میوزیکل کو فلم سٹوڈیو ڈریم ورکس کی حمایت حاصل ہے جس نے شریک فلم بنائی تھی۔
’شریک‘ اینیمیٹڈ فلموں میں سب سے کامیاب فلم ہے۔ اس کی کہانی میں ایک دیو کو ایک شہزادی کی محبت میں گرفتار ہوتے دکھایا گیا ہے۔ فلم کا دوسرا حصہ ’شریک ٹو‘ حال ہی میں ریلز کیا گیا تھا۔ ڈریم ورکس سٹوڈیو بھی چاہتا ہے کہ ڈزنی کے ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ اور ’دی لائن کنگ‘ کے میوزیکلز کی طرح وہ بھی ’شریک‘ فلم کی کامیابی کے بعد میوزیکل کا بھی فائدہ اٹھائے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||