BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 25 July, 2005, 10:01 GMT 15:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جونی ڈپ کی فلم سپر ہٹ
جونی ڈپ
جونی ڈپ ہالی وڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں
جونی ڈپ کی فلم ’ چارلی اینڈ دی چاکلیٹ فیکٹری‘ لگاتار دوسرے ہفتے تک امریکی اور کینیڈین باکس آفس پر سرفہرست رہی ہے۔

اس فلم نے نمائش کے پہلے ہفتے میں اٹھائیس اعشاریہ تین ملین ڈالر کا کاروبار کیا تھا جبکہ شمالی امریکہ میں مجموعی طور پر اب تک یہ فلم ایک سو چودہ ملین ڈالر کا کاروبار کر چکی ہے۔

کامیڈی فلم ’ ویڈنگ کریشرز‘ مقبولیت اور کاروبار کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر رہی جبکہ ’ دی فنٹاسٹک فور‘ تیسری پوزیشن حاصل کر سکی۔

ایوین میکروگر کی سائنس فکشن تھرلر ’ دی آئی لینڈ‘ باکس آفس پر چوتھی پوزیشن حاصل کر سکی۔ اس فلم نے پہلے تین دن میں بارہ اعشاریہ تین ملین ڈالر کا بزنس کیا۔ اس فلم کے تقسیم کار ڈریم ورکس کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم کی آمدنی سے مایوس ہوئے ہیں۔

ڈریم ورکس کے رکن جم تھارپ کا کہنا تھا کہ ’ ہم صرف امید کر سکتے ہیں کہ یہ فلم آئندہ چند ہفتوں میں ناظرین کی توجہ حاصل کر لے گی‘۔

امریکہ اور کینیڈا کی ٹاپ 5 فلمیں
1 ۔ چارلی اینڈ دی چاکلیٹ فیکٹری
2 ۔ ویڈنگ کریشرز
3 ۔ فنٹاسٹک فور
4 ۔ دی آئی لینڈ
5 ۔ بیڈ نیوز بیئرز
ایگزیبٹر ریلیشنز

باکس آفس پر پانچوان درجہ ’ بیڈ نیوز بیئرز‘ کے پاس رہا۔ یہ فلم 1976 میں بنائی گئی اسی نام کی فلم کا ری میک ہے۔

پہلی دس فلموں میں ریپ ڈرامہ فلم’ہسل اینڈ فلو‘ اور ’ دی ڈیول ریجکٹس‘ شامل ہیں ۔ ’ دی ڈیول ریجکٹس‘ 2003 کی ہارر فلم’ ہاؤس آف 1000 کارپسز‘ کا دوسرا حصہ ہے۔

امریکی باکس آفس پر’ وار آف دی ورلڈز‘ ’سٹار وارز III ‘ کے بعد سال 2005 کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن گئی ہے۔

’وار آف دی ورلڈز‘ سٹیون سپل برگ کی فلم ہے جو کہ ایچ جی ویلز کے ناول سے ماخوذ ہے۔ ٹام کروز کی اس فلم نے ابھی تک باکس آفس پر دو سو آٹھ ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے جبکہ ’سٹار وارز III ‘ تین سو چھہتر ملین ڈالر کے کاروبار کے ساتھ اس سال کی سب سے کامیاب فلم ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد