 |  ماریا اپنے گانے کے ساتھ امریکی چارٹ میں نمبر ایک کی پوزیشن پر ہیں |
ماریا کیری اپنے گانے ’وی بیلونگ ٹوگیدر‘ کے ساتھ چار ہفتوں سےامریکی سنگلز چارٹ میں نمبر ایک کی پوزیشن پر ہیں۔ ماریا کا مذکورہ گاناان کی تازہ گانوں کی البم’دی ایمینسیپیشن می می‘ سے ہے اور گزشتہ آٹھ ہفتوں سے امریکی ہاٹ ہنڈرڈ میں سر فہرست ہے۔ ان کے گانوں کی حالیہ البم جو اس سال اپریل میں ریلیز ہوئی تھی امریکہ میں اس وقت اس کی دو ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ چارٹ میں ری حنا کا گانا ’پون ڈی ری پلے‘ نمبر دو جبکہ گوین اسٹیفانی کا ’ہولبیک گرل‘ نمبر تین کی پوزیشن پر ہے ۔
|