BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 December, 2004, 15:33 GMT 20:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میڈونا ٹور ٹاپ ٹین میں سرفہرست
میڈونا
’میڈونا نے اپنے ٹور پر ہرگانا براہِ راست گایا‘
بل بورڈ میگزین کے مطابق میڈونا اس سال ٹورز سے پیسا کمانے والے گلوکاروں میں سر فہرست رہیں۔بل بورڈ میگزین کے مطابق انھوں نے 125 ملین ڈالر(65 ملین پاؤنڈ) کمائے۔

میڈونا کے دنیا بھر میں کیے گئے 56 شوز میں سے 55 شو کے سارے ٹکٹ فروخت ہوئے جس کی بدولت اُنھوں نے ہر شو سے لگ بھگ 2.23 ملین ڈالر (1.16ملین پاؤنڈ) کمائے۔

میڈونا نے بل بورڈ میگزین کو بتایا کہ’منظرعام پر آنے کے بعد یہ ٹورز میری زندگی کا بہترین تجربہ ثابت ہوئے ہیں‘۔

پرنس اپنے’میوزکولوجی ٹور‘ سے 90.2 ملین ڈالر(47 ملین پاؤنڈ) کما کر دوسرے اور شانیہ ٹوین 62.5 ملین ڈالر (32.4 ملین پاؤنڈ) کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔

سائمن اور گارفنکل نے دوبارہ یکجا ہونے پراپنے دوسرے بڑے ٹور سے 59 ملین ڈالر (31 ملین پاؤنڈ) کمائے۔پچھلے سال دونوں نے بیس سال بعد یکجا ہونے پر ’اولڈ فرینڈز‘ کے نام سے شوز کئے تھے۔

مٹیلیکا نے 53.8 ملین ڈالر اور بیٹی مڈلر نے 53.3 ملین ڈالر کمائے۔

سٹنگ، کینی چیشنی ، ٹوبی کیتھ اور ڈیوڈ بوئی بھی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل رہے۔

اس سال جون میں ’ریڈ ہاٹ چلی پیپرز‘ نے لندن ہائڈز پارک میں صرف تین شوز کر کے 17.2 ملین ڈالر (9.9 ملین پاؤنڈ) کمائے۔

نیویارک کا میڈیسن سکوائر گارڈن میوزک شوز کے انعقاد کے لئے سب سے زیادہ منافع بخش مقام ثابت ہوا جہاں سے تقریباً 73 ملین ڈالر (37.8 ملین پاؤنڈ) کمائے گئے۔

سیلن ڈیون نے سیزرز پارک، لاس ویگاس میں اپنی رہائش گاہ سے شوز کر کے 77 ملین ڈالر کمائے لیکن اسے ٹورز کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

اکتوبر میں میڈونا کا ٹور اس وقت سُرخیوں میں آیا جب سرایلٹن جان نے اُن پر یہ الزام عائد کیا کہ’ وہ سٹیج پر ممنگ کر کے شائقین کو دھوکا دے رہی ہیں۔‘

ایلٹن جان کا کہنا تھا کہ ’عوام 75 پاؤنڈ کا مہنگا ٹکٹ خریدتے ہیں اور اس صورت میں کوئی بھی گلوکار اگر سٹیج پر لپ سنک کرے تو اُسے گولی مار دینی چاہئے۔‘

میڈونا کی امریکی پریس ایجنٹ لز روذنبرگ نے اس الزام کو غلظ قرار دیا اور کہا کہ ’میڈونا نے اپنے ٹور پر ہرگانا براہِ راست گایا۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد