BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 September, 2006, 08:37 GMT 13:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وینس: ملکہ برطانیہ پر فلم
ہیلن کو اس فلم میں اداکاری پر آسکر کےلیئے نامزد کیا جائے
ملکہ برطانیہ پر بنائی جانے والی فلم ’دی کوئین‘ وینس کے فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیئے پیش کی گئی ہے جس میں ہیلن مرین نے ملکہ کا کردار ادا کیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ ہیلن کو اس فلم میں متاثر کن اداکاری پر آسکر کےلیئے نامزد کیا جائے گا۔

فلم کی کہانی 1997 میں شہزادی ڈیانا کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والے حالات و واقعات کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اس واقعے کے حوالے سے ملکہ الزبتھ اور وزیر اعظم ٹونی بلیئر میں اختلافات پائے جاتے تھے۔

سٹیفن فیئرز کی اس فلم کے مطابق ڈیانا کی موت اور اس پر عوام کے شدید رنج و غم نے ملکہ برطانیہ کے لیئے کئی طرح کے خدشات کو جنم دیا۔ جس کے باعث انہیں تخت و تاج چھوڑنے پر بھی غور کرنا پڑا۔

61 سالہ ہیلن کو ٹی وی کی ایک منی سیریل میں کوئین الزبتھ اول کا کردار ادا کرنے پر حال ہی میں ایمی ایوارڈ دیا گیا ہے۔

فلم میں شاہی خاندان کے اند در پردہ پیش آنے والے ممکنہ حالات اور ذہنی کیفیات کے سین شامل ہیں۔ اس برطانوی فلم میں مائیکل شین نے ٹونی بلیئر کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم میں شہزادہ چارلس، شہزادہ فلپ، ملکہ برطانیہ کی والدہ اور شیری بلیئر کے کردار بھی موجود ہیں۔

ملکہ برطانیہ کی پرانی فلمبند کی گئی رپورٹوں کی مدد سے ہیلن نے کئی سین مہارت کے ساتھ ادا کیئے ہیں۔

فلم میں کہا گیا ہے کہ ڈیانا کی موت پر رد عمل ظاہر کرنے کے حوالے سے بلیئر اور ملکہ برطانیہ میں اختلاف پایا جاتا تھا۔

ہیلن مرین کا کہنا ہے کہ فلم کا سکرپٹ ’جادوئی‘ تھا اور ان کے یہ کردار ادا کرنے کے لیئے پرکشش ثابت ہوا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’اگر ملکہ برطانیہ نے کسی بھی طرح یہ محسوس کیا کہ میں نے یہ کردار ادا کرتے ہوئے انہیں مایوس کیا ہے تو میرے لیئے یہ بہت بڑا دھچکا ہوگا‘۔

اسی بارے میں
سی این این کی معذرت
30 August, 2006 | فن فنکار
بش کی موت دکھانے پر تنازعہ
01 September, 2006 | فن فنکار
گلین فورڈ انتقال کر گئے
31 August, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد