اداکارہ ایولین کیز انتقال کرگئیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کی شہرۂ آفاق فلم ’گون ود دا ونڈ‘ کی اداکارہ ایولین کیز اکیانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ ایولین کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور ان کا انتقال چار جولائی کو سانتا باربرا کے نزدیک مونیسیٹو میں ہوا۔ ایولین کے انتقال کی خبر کو ان کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کے اجراء تک صیغۂ راز میں رکھا گیا۔ سنہ 1916 میں ریاست ٹیکساس میں پیدا ہونے والی ایولین کا تعلق ایک غریب خاندان سے تھا اور وہ سترہ برس کی عمر میں فلموں میں کام کرنے کی خاطر ہالی وڈ آئی تھیں۔ یہاں انہیں فلم پروڈیوسر سیسل ڈی میل نے 1938 میں بننے والی فلم ’بکانیر‘ میں چانس دیا۔ ایک برس بعد انہیں ’گون ود دا ونڈ‘ میں سویلن اوہارا کی بہن کا کردار ملا اور اس کردار نے ان کے فلمی کیریئر پر اتنا گہرا اثر ڈالا کہ ان کی سوانح حیات کا عنوان بھی ’سکارلیٹ اوہارا کی چھوٹی بہن‘ رکھا گیا۔ ایولین کیز نے چالیس سے پچاس کے عشرے کے دوران چالیس سے زیادہ فلموں میں کام کیا اور انکی قابلِ ذکر فلموں میں’گون ود دا ونڈ‘ کے علاوہ ’ہیئر کمز مسٹر جارڈن‘، ’ 99 ریور سٹریٹ‘ اور ’دا جولسن سٹوری ‘ شامل ہیں۔ ایولین نے چار شادیاں بھی کیں اور وہ فلموں کے ساتھ ساتھ اپنی شادیوں کی وجہ سے بھی خبروں میں رہیں۔ | اسی بارے میں چارلٹن ہسٹن: افسانوی کرداروں کے خالق06 April, 2008 | فن فنکار ڈزنی کے آخری اولڈ مین کا بھی انتقال16 April, 2008 | فن فنکار فیشن ڈیزائنر ایو ساں لاریں نہ رہے02 June, 2008 | فن فنکار ہالی وڈ لیجنڈ سڈنی پولک نہیں رہے28 May, 2008 | فن فنکار سپیشل ایفیکٹس ماہر سٹین چل بسے17 June, 2008 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||