BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 April, 2008, 12:15 GMT 17:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چارلٹن ہسٹن: افسانوی کرداروں کے خالق
اپنے کیرئیر کے آغاز میں چارلٹن ہیسٹن کو شدید جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔

بن حُر کے مرکزی کردار پر آسکر ایوارڈ جیتنے والے ہالی وڈ کے اداکار چارلٹن ہیسٹن سینیچر کے روز بیورلی ہلز میں اپنے گھر پر انتقال کر گئے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر چوراسی برس تھی۔

خواہ بِن حُر کا کردار ہو یا مائیکل اینجلو یا موسیٰ کا، ہالی وڈ کی ایپک فلموں کے دیو مالائی کرداروں میں ان کے افسانوی قد وکاٹھ جیسی جان ڈال دینا چارلٹن ہِسٹن ہی کو آتا تھا۔

خود ان کی اپنی زندگی بھی کسی فلم سکرپٹ سے کم نہیں تھی۔ امریکی ریاست مشی گن کے پچھواڑے سے اٹھ کر وہ دنیا کا ایک مقبول چہرہ، شہری حقوق کے ایک بڑے کارکن اور امریکی نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے صدر بن گئے۔

خود اپنے الفاظ میں وہ بچپن میں شرمیلے، پستہ قد، دبلے اور پُھنسیوں کا شکار رہے۔ چارلٹن ہسٹن الےنوائے کی ایوانسٹن نامی جگہ پر پیدا ہوئے، اداکاری کی تربیت حاصل کی اور تین برس کے لیے امریکی ایئر فورس میں خدمات انجام دیں۔

جب وہ واپس سویلین زندگی میں لوٹے تو اداکاری کا موقع ملنے کے انتظار میں ان کی شریکِ حیات لِڈیا اور انہیں بہت سخت دن دیکھنے پڑے۔ وہ دونوں شکاگو میں ایک کمرے میں رہتے تھے اور مقامی آرٹسٹ حلقوں میں سوا ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے لائف ماڈلنگ کیا کرتے۔

انیس سو باون میں براڈوے میں کام کرنے کے بعد ہیسٹن کو فلم ’دی گریٹیسٹ شو آن ارتھ‘ میں رنگ ماسٹر کا رول ملا۔ چار برس بعد انہوں نے ’دی ٹین کمانڈمینٹس‘ میں حضرت موسیٰ کا کردار ادا کیا جو بعد میں ان کے کیرئیر کی شہ سرخیوں میں سے ایک ثابت ہوا۔

بن حُر
News image
 جہاں فلم بینوں کے لیے مائیکل اینجلو اور اور بن حُر کا حقیقی روپ چالٹن ہسٹن ہی تھے تو سٹیج بینوں کے لیے وہ شیکسپیئر کے میکبیتھ اور انٹونی تھے۔

چھ فٹ چار انچ کے قد، کسی سنگ تراش کے تراشے ہوئے نقوش اور ایک گہری، گونج دار آواز کے ساتھ فلم سکرین پر ان کی موجودگی کرشماتی ہوتی تھی۔
جہاں فلم بینوں کے لیے مائیکل اینجلو اور اور بن حُر کا حقیقی روپ چالٹن ہسٹن ہی تھے تو سٹیج بینوں کے لیے وہ شیکسپیئر کے میکبیتھ اور انٹونی تھے۔

گو بعد وہ میں رجعت پسندانہ تحریکوں سے وابستہ رہے لیکن وہ مارٹن لوتھر کنگ اور امریکہ میں انیس سو ساٹھ کی سول رائٹس موومنٹ کے بڑے حامیوں میں سے بھی رہے۔ مارٹن لوتھر کنگ اور رابرٹ کینیڈی کے قتل کے بعد انہوں نے امریکہ میں اسلحہ کی آزادانہ فروخت کےخلاف آواز اٹھائی لیکن بعد میں اسے اپنی ’غلطی‘ قرار دیا۔

ساٹھ کی دہائی کی سائنس فکشن ’پلینٹ آف دی ایپس‘ نے چارلٹن ہسٹن کے لیے کامیابی کے دروازے یوں وا کیے کہ وہ ستر کی دہائی میں ’ارتھ کوئیک‘ اور ’سکائی جیک جیسی آفاتی فلموں کے لیے لازم و ملزوم سمجھے جانے لگے۔ ماحولیاتی سائنس فکشن ’سوئیلینٹ گرین‘ کے سنسنی خیز ڈرامے میں ان کی مرکزی اداکاری سے نئے فلم بینوں میں ان کا درجہ عقیدت کی حد تک بڑھ گیا۔

اسی کی دہائی میں انہیں ٹیلیویژن سیریز ’دی کولبی‘ میں جیسن کولبی کے روپ میں دیکھا گیا لیکن اپنے کیریئر کے آخری دنوں میں ان کی زیادہ توجہ سٹیج اور اپنے ریپبلکن نظریات کے دفاع پر مرکوز رہی۔

وہ امریکہ میں گن کنٹرول کے اتنے خلاف ہوئے کہ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے ایک جانے پہچانے صدر کے طور پر ایک مرتبہ انہوں نے کہا تھا کہ امریکی حکومت ان کے ’سرد و مردہ ہاتھوں‘ سے ہی اسلحہ لے سکتی ہے۔

سال نو اگست دو ہزار دو میں ان کی طرف سے بھیجے جانے والے ایک بیان سے پتہ چلا کہ ان کے ڈاکٹر کی تشخیص کے مطابق ’وہ ایک ایسے مرض میں مبتلا ہیں جس کی علامات الزائمر جیسی ہیں‘۔

ہیسٹن کے آخری دن اپنے ریپبلکن نظریات کے دفاع میں گزرے۔

ان کے کیریئر اور زندگی پر نظر رکھنے والوں کے لیے ہیسٹن کے یہ جملے اقتباس کا درجہ اختیار کر گئے تھے۔ ’میں نے اپنے کیریئر میں تین صدور، تین ولیوں اور دو جینئس شخصیات کے کردار ادا کیے۔ اگر اس سے انا پرستی کا مسئلہ پیدا نہیں ہوا تو پھر کوئی چیز ایسی نہیں جو یہ مسئلہ پیدا کرسکے‘۔
یٰسین گوریجہفلمی مورخ کی یاد میں
یٰسین گوریجہ کو ان کی خدمات پر خراج ِعقیدت
’سینکڑوں ایلوس‘
آسٹریلیا میں ایلوس کی یاد میں ایک میلہ
روسی فلم کا پوسٹرصدر کی زندگی پرفلم
’صدر پوتن کی زندگی پر فلم نمائش کو تیار‘
مدھوبالامدھوبالا ٹکٹ جاری
اداکارہ مدھوبالا کے نام پر ڈاک ٹکٹ جاری
انور سولنگیخاک میں کیا۔۔۔
اداکار انور سولنگی انتقال کرگئے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد