BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 February, 2008, 18:29 GMT 23:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’روسی صدر کی نجی زندگی پر فلم‘
روسی فلم کا پوسٹر
یہ فلم ایک خاندان کی داستانِ محبت ہے:آرٹ ڈائریکٹر فومن
روس میں جلد ہی ایک ایسی فلم کی ریلیز کی جائے گی جو کہ ممکنہ طور پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی نجی زندگی پر بنائی گئی ہے۔

یہ فلم جسے ’اے کِس۔آف دی ریکارڈ‘ کا نام دیا گیا ہے چودہ فروری کو صرف ڈی وی ڈی پر ریلیز کی جائے گی۔

یہ فلم پانچ برس قبل مکمل کر لی گئی تھی لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ روسی حکومت کے دباؤ پر اس کی ریلیز میں تاخیر ہوئی اور اب یہ صدر پوتن کے عہدۂ صدارت کی مدت ختم ہونے سے چند ہفتے قبل منظرِ عام پر آئے گی۔

یہ فلم سینٹ پیٹرز برگ کے ایک جرمن زبان بولنے والے روسی کی کہانی ہے جو کہ ایک سٹیورڈیس سے شادی کرتا ہے، اس کی دو بیٹیاں ہیں اور وہ عہدۂ صدارت تک پہنچتا ہے۔ یہ کہانی صدر پوتن کی زندگی سے ملتی جلتی ہے لیکن فلم میں کہیں ان کا نام نہیں لیا گیا ہے۔

صدر پوتن اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بہت محتاط ہیں اور عام طور پر ان کی زندگی کے بارے میں بہت کم معلومات منظرِ عام پر آتی ہیں۔ ان کی اہلیہ لڈمیلا شاذونادر ہی عوامی تقریبات میں نظر آتی ہیں اور ان کی بیٹیوں ماریہ اور کترینہ کی بھی بہت کم تصاویر اتاری جا سکی ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر اور سابق ریاستی گورنر اناطولی ورو پایو کے مطابق سنہ 2001 سے 2003 کے دوران بنائی جانے والی اس فلم کی تیاری کے حوالے سے روسی حکومت سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ’ہم ایک مخصوص فردِ اول کے دور میں رہتے ہیں اور کام کرتے ہیں چنانچہ جب ہم سیاست کی بات کرتے ہیں تو ہم اسے نظر انداز نہیں کر سکتے‘۔

فلم کے آرٹ ڈائریکٹر اولگ فومن کا کہنا ہے کہ’ یہ ایک خاندان کی داستانِ محبت ہے۔ یہ کہانی ہے ایک ایسی خاتون کی جس کا شوہر کام میں مصروف رہتا ہے اور وہ چاہتی ہے کہ وہ اس کے اور اپنے خاندان کے ساتھ وقت بتائے‘۔

اطلاعات کے مطابق فلم کے کئی مناظر روسی صدر پوتن اور خاتونِ اول لڈمیلا کی پہلی ملاقات، سنہ 1983 میں ان کی شادی اور جرمنی میں پوتن کی بطور کے جی بی ایجنٹ رہائش کی منظر کشی ہیں‘۔

اسی بارے میں
’میری فلم بُش کی سچی تصویر‘
21 January, 2008 | فن فنکار
’ کائٹ رنر‘ کی نمائش مؤخر
05 October, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد