BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 January, 2008, 14:49 GMT 19:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’میری فلم بُش کی سچی تصویر‘
ہدایت کار اولیور سٹون فائل فوٹو
اس سے پہلے بھی سٹون نے سابق صدور پر فلمیں بنائی ہیں
ہدایتکار اولیور سٹون کی اگلی فلم امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر ہوگی یہ اطلاع انہوں نے روز نامہ ورائٹی کو دی ہے۔

اکسٹھ سالہ سٹون کا کہنا ہے کہ وہ صدر بش کی ایک سچی اور ایماندار تصویر لوگوں کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں جس میں نہ صرف صدر بش کے حامیوں بلکہ ان کے ناقدین کو بھی حیران کر دے گی۔

سٹون نے بتایا کہ بش کے کردار ادا کرنے کے لیے جوش برولن سے بات کی ہے ۔اس سے پہلے بھی سٹون نے سابق صدور پر فلمیں بنائی ہیں جن میں جان ایف کینیڈی اور رچرڈ نکسن شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ فلم کے لیے سرمائے کا انتظام کر رہے ہیں اور فلم بندی کا کام اپریل میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

ماضی میں سٹون نے گیارہ ستمبر کے حملوں پر صدر بش کے ردِ عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں ملک کو دس سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔سٹون کا کہنا ہے کہ ’اس کھیل میں میں ریفری ہوں اور میں دیانتداری سے بش کی ایک سچی تصویر پیش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ شراب کے نشے میں دھت رہنے والے ایک شخص سے دنیا کا طاقتور ترین انسان کیسے بنے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم میں صدر کے اس عقیدے کو دکھایا جائے گا کہ ’خدا نے خود انہیں امریکہ کا صدر بنانے کے لیے منتخب کیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس کردار کے لیے جوش برولن کی خدمات حاصل ہو جائیں گی جوحال ہی میں ’امریکن گینگسٹر‘ میں نظر آئے تھے۔سٹون کا کہنا ہے کہ جوش برولن دیکھنے میں بش سے بہتر ہیں لیکن ان کی شخصیت میں وہی کرشمہ ہے جو امریکی صدر بش میں دیکھتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد