گیارہ ستمبر پر فلم کی مقبولیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ پر گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے حملوں کے بارے میں بننے والی پہلی فلم امریکہ میں ریلیز ہونے کے دو دن کے اندر ہی باکس آفس کے لحاظ سے دوسری سب سے کامیاب فلم بن گئی۔ ’یونائیٹڈ 93‘ نامی یہ فلم یونائٹڈ ائرلائنز کی اس پرواز کے بارے ہے جس پر مسافروں نے ہائی جیکروں کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ عام ریلیز سے قبل اس فلم کو اپریل کے آخری ہفتے میں نیو یارک کے ٹرائبیکا فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا تھا۔ امریکہ میں کئی لوگوں کو خدشہ تھا کہ امریکی عوام گیارہ ستمبر کے واقعات کے بارے میں کوئی فلم دیکھنا پسند نہیں کرتے اور اس سے گھبراتے۔ خیال تھا کہ اس فلم کو دیکھنے کے لئے بہت کم لوگ دیکھنے آییں گے لیکن ریلیز کے بعد فلم بڑی کامیاب رہی اور پہلے دو دن میں ہزاروں لوگ اسے دیکھنے آئے ہیں۔
فلم سٹوڈیو ’یونی ورسل‘ کے صدر نِکی روکو کا کہنا تھا ’امریکی عوام واضح طور سے یہ ظاہر کر چکے ہیں کہ وہ اس طرح کی فلم کے لیئے تیار ہیں۔‘ پچھلے ہفتے ’یونائٹڈ 93‘ سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے والی فلم سٹیو مارٹن کی نئی مزاحیہ فلم ’آر وی‘ تھی۔ | اسی بارے میں الجزیرہ پر فلم کی زبردست کامیابی28 May, 2004 | فن فنکار عراق پر ایرانی فلم کو ایوارڈ 25 September, 2004 | فن فنکار ۔۔۔کتنی برساتوں کے بعد 30 August, 2005 | فن فنکار اسلام پر متنازعہ فلم ،ڈائریکٹر قتل02 November, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||