BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 September, 2004, 20:44 GMT 01:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق پر ایرانی فلم کو ایوارڈ
بیہمان غابدی
فلم کے ڈائریکٹر بیہمان غابدی اس سے پہلے بھی کئی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں
جنگ کا نشانہ بننے والے عراقیوں پر ایک ایرانی ڈائریکٹر کی فلم کو سپین میں ایوارڈ دیا گیا ہے۔

’ٹرٹل کین فلائی‘ یا’ کچھوے بھی اڑ سکتے ہیں‘ ایرانی ڈائریکٹر بیہمان غابدی نے بنائی ہے اور اسے سپین کے سین سباستین فلم فیسٹیول کے دوران ایوارڈ دیا گیا ہے۔

اس فلم کو اس زمانے کے تناظر میں بنایا گیا ہے جب امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے عراقی صدر صدام حسین کو معزول کرنے اور عراق پر قبضہ کرنے کے لیے حملہ نہیں کیا تھا۔

اس میں ترکی کی سرحد پر قائم ایک کرد کیمپ کے حالات بیان کیے گئے ہیں اور بارودی سرنگ کا نشانہ بننے والے بچوں کے ذریعے تنازع کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر بیہمان غابدی جو اس سے پہلے بھی فلم سازی پر کئی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں اس فلم کے بارے میں کہتے ہیں کہ انہوں نے اس فلم کے ذریعے ان واقعات کو دکھانے کی کوشش کی ہے جنہیں ٹیلیویژن بالعموم نظر انداز کر دیتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد