وزیرِاعظم، انتخاب، خوبصورت اداکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تھائی لینڈ کے وزیرِ اعظم نے اپنی زندگی پر بننے والی ٹیلی وژن کی ایک سیریز میں ان کا کردار ادا کرنے کے لیے ایک خوش شکل اداکار کا انتخاب کیا ہے۔ تھاکسن شیناوترا نے بتایا کہ وہ چاہتے تھے کہ فلم اداکار اور کھیلوں کے شو کے میزبان چکریت یم نرام ان کا کردار ادا کریں کیونکہ ’ہم دونوں میں کافی چیزیں مشترک ہیں۔‘ تھائی لینڈ میں اگلے برس عام انتخابات ہو رہے ہیں اور ممکن ہے اس وقت یہ سیریز ٹیلی وژن پر دکھائی جا رہی ہو۔ یہ تھائی لینڈ میں چنیل سات پر دکھائی جائے گی جسے فوج چلاتی ہے اور دیہی علاقوں میں بہت مقبول ہے جہاں تھائی لینڈ کے زیادہ تر ووٹر رہتے ہیں۔ تھائی لینڈ کے وزیرِ اعظم نے رپورٹروں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی آپ بیتی کی ٹیلی وژن پر نمائش کے لیے اداکار نرام کا انتخاب ضرور کیا تھا لیکن فلم کا سکرپٹ انہوں نے ابھی تک نہیں دیکھا۔ مبصرین کہتے ہیں کہ اس فلم کو دکھائے جانے کا وقت اتفاقی نہیں ہے کیونکہ وزیرِ اعظم انتخابات کی تیاریوں میں ہیں جن میں وہ فیورٹ بھی ہیں۔ حزبِ اختلاف کے ارکین کہتے ہیں کہ تھائی لینڈ کا درمیانی طبقہ تھائی وزیرِ اعظم کے اقتدار کے انداز پر سے اعتماد کھو رہا ہے اور ان کی حکومت سے ناامید ہے۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||