الجزیرہ پر فلم کی زبردست کامیابی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشہور ٹی وی چینل الجزیرہ کے بارے میں بنائی گئی ایک دستاویزی فلم نے نیویارک میں پہلے ہفتے کے دوران باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ کنٹرول روم نامی اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ الجزیرہ سے منسلک صحافیوں نے عراق پر حملے سے متعلق خبروں کو کس طرح پیش کیا۔ نیویارک میں اس فلم کی کامیابی سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ امریکی عوام اس ٹی وی چینل کے بارے میں جاننے میں کس قدر دلچسپی رکھتی ہے جسے بش انتظامیہ نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ سمیت کئی امریکی الجزیرہ کو امریکہ مخالف پراپیگنڈے کا منبع اور اسامہ بن لادن کا ترجمان سمجھتے ہیں۔
نیویارک کے فلم فورم سینما میں فلم کے افتتاح کے بعد آنے والے پہلے اختتام ہفتہ کے تمام شوز کی تمام ٹکٹیں وقت سے پہلے ہی بِک گئیں۔ کنٹرول روم کے تقسیم کار ادارے میگنولیا پکچرز کا کہنا ہے کہ فلم فورم سینما پر کامیابی کی وجہ سے امریکہ بھر کے سینما گھروں میں کنٹرول روم کے بارے میں دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ سیاسی و ثقافتی حلقوں میں معتبر ویب سائٹ سالوں ڈاٹ (salon.com) کام نے پیش گوئی کی ہے کہ کنٹرول روم اس سال موسم گرما کی سب سے کامیاب دستاویزی فلم ہو گی۔ کنٹرول روم میں الجزیرہ کو سنجیدہ، اعلیٰ پیشہ ورانہ معیارات کے حامل ادارے کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو خبروں کو امریکی ٹی وی چینلوں سے مختلف انداز میں ناظرین کے سامنے لاتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||