BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 September, 2007, 03:11 GMT 08:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہیری پوٹر، کامیاب ترین فلم سیریز
ہیری پوٹر
ہیری پوٹر اینڈ فلاسفرز سٹون آمدنی کے لحاظ سے ٹائٹینک کے بعد دوسری بڑی فلم ہے
ہیری پوٹر فلم سیریز جیمز بانڈ اور سٹار وار جیسی فلم سیریز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے باکس آفس کی تاریخ میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی فلم سیریز بن گئی ہے۔

ہیری پوٹر سیریز کی پانچ فلموں نے چار ارب سینتالیس کروڑ ڈالر کمائے جبکہ جاسوسی کہانیوں پر مبنی جیمز بانڈ سیریز کی بائیس فلموں کی مجموعی آمدنی چار ارب چوالیس کروڑ ڈالر تھی۔

سٹار وار سیریز کی چھ فلموں کی آمدنی چار ارب تیئس کروڑ ڈالر رہی۔

ہیری پوٹر سیریز کی ابھی دو فلمیں آنا باقی ہیں۔ ان میں سے ایک اگلے برس جبکہ دوسری سال دو ہزار دس میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

بیس بڑی فلموں میں شامل
 ہیری پوٹر سیریز کی تمام پانچ فلمیں آمدنی کے لحاظ سے دنیائے فلم کی بیس بڑی فلموں کی فہرست میں شامل ہیں

ہیری پوٹر سیریز کی تمام پانچ فلمیں آمدنی کے لحاظ سے دنیائے فلم کی بیس بڑی فلموں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اس سیریز کی حالیہ فلم ’آرڈر آف دی فینکس‘ نے نو سو بیس ملین ڈالر کمائے۔

ہیری پوٹر سیریز کے تقسیم کار ادارے وارنر برادرز کے ڈین فیلمین کا کہنا ہے کہ ’ہیری پوٹر سیریز کا لاثانی ہوجانا یقیناً ایک شاندار بات ہے اور ابھی دو فلمیں آنا باقی ہے، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ موجودہ دہائی کے اختتام پر یہ کن بلندیوں پر پہنچ جائے گی۔‘

رواں سال کے آغاز میں بانڈ سیریز کی فلم ’کسینو ریال‘ برطانیہ میں باکس آفس پر کامیاب ہونے والی ٹاپ ٹین فلموں میں سرفہرست تھی، لیکن فلم ’ہیری پوٹر اینڈ فلاسفرز سٹون‘ نے دیکھتے ہی دیکھتے اسے پیچھے چھوڑ دیا اور اب آمدنی کے لحاظ ’ٹائٹینک‘ کے بعد دوسری بڑی فلم ہے۔

ہیری پوٹر
غیرقانونی فرانسیسی ترجمہ، مقدمہ نہیں
ہیری پوٹر کے دیوانے
دنیا بھر میں ہیری پوٹر کے شائقین کا انتظار ختم
ہیری انجام کیا ہوا؟
ہیری پوٹر کے آخری ناول کی فروخت شروع
جے کے رولنگجے کے رولنگ غمگین
ہیری پوٹر کی مصنفہ آخری کتاب پر جذباتی
ہیری پوٹرہیری پوٹرتِھیم پارک
امریکہ میں’ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا‘
ہیری پوٹرریکارڈ توڑ آمدنی
پوٹر سیریز کی تیسری فلم نے ریکارڈ توڑ دیئے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد