BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 31 May, 2007, 10:26 GMT 15:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اور اب ہیری پوٹر تِھیم پارک بھی
پارک میں سہولیات ہوگارٹز کی عکاسی کریں گی (فائل فوٹو)
جادوئی دنیا کے جانے پہچانے کردار ہیری پوٹر کی مہمات سے متاثر ہو کر امریکہ میں ایک تِھیم پارک بنایا جا رہا ہے۔

ریاست فلوریڈا میں ’ہیری پوٹر کی جادووئی دنیا‘ کے نام سے اس پارک کا افتتاح سنہ دو ہزار نو میں ہوگا۔

اس بارے میں ہیری پوٹر سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ نے کہا ’ میں نے اس منصوبے کی تفصیلات دیکھی ہیں اور میرا خیال ہے کہ ہیری پوٹر سلسلے کی کتابوں اور فلموں کے شائقین اس پارک سے مایوس نہیں ہوں گے۔‘

پارک میں جھولے، دکانیں اور دلچسپی کا دیگر سامان سیریز میں شامل ’ہوگارٹز‘ اور ’ہوگزمیٹ‘ جیسی جگہوں کی عکاسی کرے گا۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ مذکورہ پارک مصنفہ کے تخیل کے قریب ترین ہو، اس منصوبے کی قیادت آسکر ایوارڈ یافتہ ڈیزائنر سٹیورٹ کریگ کر رہے ہیں جو کہ ہیری پوٹر کی فلم سازی میں بھی شامل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ’ہمارا بنیادی ہدف یہ یقینی بنانا تھا کہ پارک کتاب میں دکھائی جانے والی ہیری پوٹر کی جادووئی دنیا کا صحیح عکاس ہو۔‘

ہیری پوٹر سلسلے کی کتابوں کا ترجمہ پینسٹھ زبانوں میں ہو چکا ہے اور دنیا بھر میں سیریز کی بتیس کروڑ پچاس لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔

اسی طرح اس سلسلے کی فلمیں دنیا بھر میں ایک اعشاریہ سات ارب پونڈ کا کاروبار کر چکی ہیں۔

سلسلے کی پانچویں فلم ہیری پوٹر اینڈ دی آرڈر آف فینکس(Harry Potter and the Order of the Phoenix) برطانیہ میں تیرہ جولائی سے نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے جبکہ سیریز کی آخری کتاب ہیری پوٹر اینڈ ڈیتھلی ہالوز(Harry Potter and Deathly Hallows) اکیس جولائی کو منظر عام پر آ رہی ہے۔

 ہیری پوٹرپوٹر ڈاک ٹکٹ پر
فرانس میں ہیری پوٹر اور ساتھ ڈاک ٹکٹوں پر
ہیری پوٹر کا اختتام
’خری ناول میں دو اہم کردار مر جائیں گے‘
ہیری پوٹر کی نئی فلمخلابازوں کی تفریح
ہیری پوٹر کی نئی فلم کی نمائش خلابازوں کے لیے
’ہیری پوٹر ہیری پوٹر کی کتاب
’ہیری پوٹر کی نئی کتاب مارکیٹ میں آ گئی
’ہیری پوٹر ہیری پوٹر کے ریکارڈ
’ہیری پوٹر کی نئی کتاب ریکارڈ بنائےگی‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد