BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 June, 2006, 13:23 GMT 18:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہیری پوٹر: دو کردار مرنے والے ہیں
مصنفہ نے ہیری پوٹر کے آخری ناول کی اشاعت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے
مشہور زمانہ ہیری پوٹر سلسلے کے ناولوں کی مصنفہ جے کے رولنگ کہتی ہیں کہ ہیری پوٹر کے ساتویں اور آخری ناول میں کہانی کے دو کردار مر جائیں گے۔ تاہم انہوں نے یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ یہ دو کردار کون سے ہیں۔

انہوں نہ بتایا کہ انہیں پہلے سے ہی معلوم تھا کہ وہ کہانی کا اختتام کیسے کریں گی۔ انہوں نے اس سلسلے کا آخری حصہ 1990 میں لکھا تھا۔

رولنگ کہتی ہیں ’میں آپ کب بتادوں کہ دو کردار مر جائیں گے جنہیں میں پہلے مارنا نہیں چاہتی تھی۔ لیکن میں ابھی یہ نہیں بتاؤں گی کہ یہ کون سے کردار ہیں کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ نفرت انگیز ای میلز کا سلسلہ ابھی سے شروع ہوجائے‘۔

ہیری پوٹر
اس سلسلے کا آخری حصہ 1990 میں لکھا گیا تھا۔

ان کا خیال تھا کہ مصنفین اکثر اپنی کہانی کے اہم کرداروں کو آخر میں ختم کردیتے ہیں جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ دوبارہ منظر عام پر نہ آسکیں‘۔

تاہم انہوں نہ یہ نہیں بتایا کہ آیا اس سے ان کی مراد ہیری خود ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ آخری کتاب سے قبل ہیری کو مارنے میں دلچسپی نہیں رکھتی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ میں نے ساتوں کتابوں کا اختتام اس وقت لکھ لیا جب میرے پاس نہ کوئی پبلشر تھا اور نہ ہی مجھے کوئی جانتا تھا۔

انہوں نہ یہ بھی بتایا کہ انہیں بالکل امید نہیں تھی کہ ان کا تخلیق کردہ ’ہیری‘ کا کردار اتنا کامیاب ہوگا۔

رولنگ کا کہنا تھا کہ ان کا نہیں خیال کہ وہ آئندہ اتنا کامیاب ناولوں کا سلسلہ لکھ سکیں گی۔ ’ایسا زندگی میں صرف ایک مرتبہ ہوتا ہے‘۔

ابھی انہوں نے ہیری پوٹر کے آخری ناول کی اشاعت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

اسی بارے میں
ہیری پوٹر نے ریکارڈ توڑ دیے
22 November, 2005 | فن فنکار
ہیری پوٹر کی خلا میں نمائش
24 November, 2005 | فن فنکار
امریکہ میں ہیری پوٹر کا جادو
08 January, 2006 | فن فنکار
’مدر آف آل پوسٹ کارڈز‘
03 March, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد