شعراء کی پورٹریٹ کے کئی لاکھ پونڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی عوام کی طرف سے نیشنل پورٹریٹ گیلری کی فراخدلانہ امداد کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ مشہور شاعر جان ڈن کے پورٹریٹ کو قوم کے لیئے محفوظ کیا جائےگا۔ یہ پورٹریٹ 1595 میں ایک غیر معروف مصور نے بنائی تھی اور برطانوی عوام نے اسے حاصل کرنے کے لیئے دو لاکھ پونڈ کے عطیات دیئے ہیں۔ پورٹریٹ کی لاگت چودہ لاکھ پونڈ ہے۔ عوام کے علاوہ ’نیشنل ہیریٹیج میموریل فنڈ‘ اور ’آرٹ فنڈ‘ نامی تنظیموں نے بھی پورٹریٹ کی قیمت میں خاطر خواہ حصہ ڈالا ہے۔ اب نیشنل گیلری کو محض پانچ سو پونڈ درکار ہیں جو اسے امید ہے کہ اس ہفتے گیلری دیکھنے کے لیے آنے والے لوگ دے دیں گے۔ مذکورہ فن پارے کو جان ڈن کی سب سے اہم تصویر سمجھا جاتا ہے اور یہ گزشتہ چار سو سال سے کسی کی نجی ملکیت میں تھی۔ اگرچہ پورٹریٹ بنانے والا مصور غیر معروف ہے لیکن یہ پورٹریٹ اس گھرانہ کی ملکیت رہا جو جان ڈن کی وصیت کے مطابق ان کے اثاثوں کا مالک رہا ہے۔ یہ پورٹریٹ ان ماہ و سال میں بنائی گئی تھی جب جان ڈن اپنی مشہور نظم ’ ٹو ہِز مسٹریس گوئنگ ٹو بیڈ‘ لکھنے کے بعد شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے تھے۔ جان ڈن کا سنہ پیدائش 1572 ہے جبکہ ان کا انتقال 1631 میں ہوا تھا۔
جان ڈن کی پورٹریٹ کے ساتھ ساتھ ان دنوں انگریزی کے جدید دور کے مشہور شاعر فرانسس بیکن کی پورٹریٹ ’تھری سٹڈیز‘ کا بھی چرچا ہو رہا اپنی یہ پورٹریٹ، جو کہ تین پینٹنگز کا مجموعہ ہے، بیکن نے 1980 میں بنائی تھی۔ اس وقت ان کی عمر اکہتر برس تھی۔ بیکن نے یہ پورٹریٹ ذاتی طور پر کسی کے ہاتھ فروخت کر دی تھی۔ چوبیس سال بعد پورٹریٹ دوبارہ منظر عام پر آئی ہے اور اسے بائیس جون کو نیلامی کے لیے لندن میں پیش کیا جا رہا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ’تھری اسٹڈیز‘ پچپن لاکھ پونڈ میں نیلام ہو گی۔ تکمیل کے دو سال بعد تک یہ پورٹریٹ بیکن نے اپنی پاس رکھی تھی اور پھر اسے اپنی گیلری کے توسط کی بجائے ذاتی طور پر بیچا تھا۔ | اسی بارے میں باغی شاعر شیلی کے خط کی قیمت09 June, 2005 | آس پاس ماؤ کے ماڈل کی نیلامی پر شدید ویب تنازع22 May, 2006 | آس پاس شیکسپئرکا پورٹریٹ نقلی ہے24 April, 2005 | آس پاس یان مارٹل کو بوکر اعزاز23.10.2002 | صفحۂ اول پینٹنگ یا موزارٹ کی تصویر07 January, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||