ہیری پوٹر فرنچ ڈاک ٹکٹ پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانسیسی محکمۂ ڈاک نے بھی بچوں کے ادب کے مشہور کردار ہیری پوٹر اور اس کے ساتھیوں کی شبیہیں ڈاک ٹکٹوں پر چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ٹکٹ سترہ مارچ سے فروخت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔ فرانس وہ پہلا ملک نہیں جہاں ہیری پوٹر کا کردار ٹکٹوں پر نمودار ہوا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا، آئلز آف مین اور تائیوان میں بھی ہیری پوٹر کی شبیہ والے ٹکٹ فروخت کیے جا چکے ہیں۔ فرانس میں ہیری پورٹر کی تصویر والے ٹکٹ ترجیحی طور پر بھیجی جانے والی مقامی ڈاک کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ ہیری کے دوست ران ویزلی اور ہرمین گرینگر کی تصاویر والے ٹکٹ بالترتیب، مقامی اور بین الاقوامی ڈاک کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے۔ ہیری پوٹر بچوں کے موجودہ ادب کا مقبول ترین کردار ہے اور اسے برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ نے تخلیق کیا ہے۔ ہیری پوٹر سلسلے کی ساتویں اور آخری کتاب ’ہیری پوٹر اینڈ ڈیتھلی ہالوز‘ اسی برس اکیس جولائی کو چھاپی جا رہی ہے۔ ہیری پوٹر کے کردار پر اب تک چار سپر ہٹ فلمیں بھی بن چکی ہیں اور اس سلسلے کی پانچویں فلم’ہیری پوٹر اینڈ دا آرڈر اف فینکس‘ اسی برس تیرہ جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے۔ | اسی بارے میں ہیری پوٹر کا آخری ایڈیشن22 December, 2006 | فن فنکار امریکہ میں ہیری پوٹر کا جادو08 January, 2006 | فن فنکار ہیری پوٹر نے ریکارڈ توڑ دیے22 November, 2005 | فن فنکار ’رولنگ کی یک طرفہ شہرت‘ 31 July, 2005 | فن فنکار ہیری پوٹر نے ریکارڈ توڑ دیے18 July, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||