ہیری پوٹر کا آخری ایڈیشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہیری پوٹر کا ساتواں اور آخری ایڈیشن ’ہیری پوٹر اینڈ ڈیتھلی ہالوز‘ منظر عام پر آنے کے لیے آج کل تیاری کے مراحل سے گزر رہا ہے ۔اس کتاب کی مصنفہ جے کے راولنگ نے اس آخری ایڈیشن کے نام کا اعلان اپنی ویب سائٹ پر کیا۔ اس کتاب کے منظر عام پر آنے کی تاریخ ابھی طےنہیں کی گئی ہے لیکن پہلے کی کتابوں کی طرح اس کی کامیابی کا گماں ابھی سے لگایا جا رہا ہے۔ مصنفہ کے مطابق اس کہانی کے آخر میں دو کردار مر جائیں گے، قیاس یہ ہے کہ شاید ان میں سے ایک خود ہیری پوٹر ہو گا۔ اس کتاب کے ٹائٹل سے شائقین میں کافی تجسس پیدا ہوا ہے۔ خود تیرہ سالہ ہیری پوٹر نے بی بی سی نیوز راونڈ کو بتایا کہ ’مجھے بڑا دلچسپ لیکن کچھ شرارتی محسوس ہو رہا ہے‘۔ راولنگ نے بتایا کہ انھوں نےتیرہ سال بعد دوبارہ سے چائے خانوں میں جا کر جادوگر بچے کے بارے میں لکھنا شروع کر دیا ہے ۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ کیسے دن بھر اس کردار کے بارے میں سوچتی رہتی ہیں۔ یہ ایک ایسا افسانہ ہے جس میں وہ خود ایک ہی وقت میں افسانوی کردار ہیری اور قصہ گو کا کردار اپنی سوچ میں ادا کرتی ہیں۔ راولنگ نے بتایا کہ وہ اپنی اس آخری کتاب پر کافی دلجمعی سے کام کر رہی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسے مناظر پر کام کر رہی ہیں جن کے بارے میں انھوں نے سالوں سے سوچ رکھا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس کتاب کو لکھنے میں ان کو بڑا جوش اور فخر محسوس ہو رہا ہے۔ اس ناول کے پہلے چار ایڈیشنز کی فلمبندی ہو چکی ہے جبکہ پانچواں ایڈیشن ’ہیری پوٹر اینڈ دی آڈر آف دی فینکس‘ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ دو ہزار سات میں منظر عام پر آئے گی۔ | اسی بارے میں ’پوٹرکلکتہ میں‘ پرپابندی01.05.2003 | صفحۂ اول ہیری پوٹر کا جادوئی کردار21.06.2003 | صفحۂ اول پاکستان:ہیری پوٹر کی جعلی کاپیاں04.07.2003 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||