BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 July, 2007, 03:43 GMT 08:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہیری پوٹر سیریز انجام کو پہنچ گئی
اس سے قبل چھ ناول آ چکے ہیں
ہیری پوٹر سلسلے کا ساتواں اور آخری ناول منظرِ عام پر آ گیا ہے جس میں اس کہانی کے کردار آخر کار اپنے انجام کو پہنچ جاتے ہیں۔

ہفتے کو نصف شب کے بعد ہیری پوٹر کے ساتویں ناول کی فروخت شروع ہوئی اور ان کہانیوں کی مصنف جے کے راؤلنگ نے لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں پانچ سو کے قریب شائقین کے سامنے اپنی آخری کتاب کے اقتباسات پڑھ کر سنائے۔

اس کتاب کی رونمائی سے قبل جمعہ کو انہوں نے کہا تھا کہ وہ خوشی، اطمینان اور اضطراب کے ملے جلے جذبات کا شکار ہیں۔انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ جو راز وہ اپنے ساتھ لیے پھر رہی تھیں وہ اب عام ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں میں آپ کو علم ہو جائے گا کہ ہیری، ران اور ہرمنونی کا اس آخری کہانی میں کیا انجام ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اس بارے میں درست اندازے لگائے تھے وہ یقیناً خوش ہوں گے اور جن کے اندازے درست ثابت نہیں ہوئے انہیں یقیناً مایوسی ہو گی۔

نیچرل ہسٹری میوزیم میں راؤلنگ کی آواز کی گونج سنائی دی جب انہوں نے اپنی کتاب کے پہلے باب’دی ڈارک لارڈ ڈیسنڈنگ‘ سے اقتباس پڑھ کر سننا شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک گلی میں چاند کی روشنی میں دو آدمی کہیں سے یک دم نمودار ہوتے ہیں۔

بی بی سی کے پروگرام ونز بلیو پیٹر میں جے کے رولنگ نے کہا تھا کہ ان کی آخری کتاب چند پڑھنے والوں کے لیے پریشان کن بھی ثابت ہو سکتی ہے۔شائقین میں موجود ایک نوعمر لڑکی نتاشا نے کہا کہ کیا آخری کتاب انہیں رلا دے گی۔

راولنگ نے جواباً کہا کہ کیا اس سے پہلے وہ کسی رمزیہ کہانی پر روئی ہیں۔ نتاشا نے کہا کہ وہ ڈمبلڈور کے مرنے پر روئیں تھیں۔راولنگ نے کہا کہ پھر ان کے خیال میں وہ اس کتاب پر بھی روئیں گی۔

دس سال قبل اس سلسلے کی پہلی کتاب کی فروخت کے بعد سے اب تک عالمی سطح پر اس سلسلے کی کتابوں کی بتیس کروڑ پچاس لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔

اس تعداد میں ابھی کئی کروڑ کا اضافہ ہونا ہے کیونکہ اس سلسلے کے نئے ناول کی فروخت ابھی شروع ہوئی ہے۔ یہ ناول ترانوے ملکوں میں بیک وقت فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے اور صرف امریکہ میں ایک کروڑ بیس لاکھ کاپیاں چھاپی گئی ہیں اور دو کروڑ بیس لاکھ لوگوں نے انٹر نیٹ کے ذریعے اس کی بکنگ کروائی ہے۔

اس کتاب کے شائقیں دس سال تک اس سلسلے کے ناولوں کے کرداروں کی مہمات میں ڈرامائی اتارو چڑھاؤ سے گزرنے کے بعد ایک نوجوان جادو گر کی کہانی کے انجام تک پہنچیں گے۔

اس آخری ناول میں ہیری پوٹر اور بدی کی قوت کے نمائندہ لارڈ ولڈیمورٹ کا آخری معرکہ ہوتا ہے۔ اس سلسلے کی پچھلے چھ ناولوں میں اس ہیری پوٹر اور لارڈ ولڈیمورٹ کے درمیان کشمکش جاری رہی ہے اور یہ ساتویں جلد میں اپنے انجام کو پہنچتی ہے۔

اس ناول کے ہزاروں شائقین دنیا کے بہت سے ملکوں میں ہفتے کو ناول کی فروخت کے شروع ہونے سے قبل کتابوں کی دکانوں کے باہر قطاروں میں کھڑے انتظار کرتے دکھائی دیے۔

مرکزی لندن کے واٹر سٹون میں ایک اندازے کے مطابق پانچ ہزار شائقین اس کتاب کی فروخت شروع ہونے کی تقریب میں شرکت کے لیے جمع ہوئے۔ ان میں بہت سے ان ناول کے کرداروں کے لباس پہنے ہوئے تھے۔

’ہیری پوٹر ہیری پوٹر کی کتاب
’ہیری پوٹر کی نئی کتاب مارکیٹ میں آ گئی
’زیادہ مت چڑھائیں‘
جے کے رولنگ کی شہرت پر ٹیری پریچٹ کاشکوہ
ہیری پوٹر کا اختتام
’خری ناول میں دو اہم کردار مر جائیں گے‘
 ہیری پوٹرپوٹر ڈاک ٹکٹ پر
فرانس میں ہیری پوٹر اور ساتھ ڈاک ٹکٹوں پر
ہیری پوٹرہیری پوٹرتِھیم پارک
امریکہ میں’ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا‘
جے کے رولنگجے کے رولنگ غمگین
ہیری پوٹر کی مصنفہ آخری کتاب پر جذباتی
ہیری پوٹرہیری پوٹر جاری رہے
مصنفہ کے نام قرارداد پر دستخط کی درخواست
اسی بارے میں
ہیری پوٹر کا آخری ایڈیشن
22 December, 2006 | فن فنکار
ہیری پوٹر فرنچ ڈاک ٹکٹ پر
15 March, 2007 | فن فنکار
ہیری پوٹر کی مصنفہ غمگین
06 July, 2007 | فن فنکار
ہیری پوٹر کا جادو چل گیا
17 July, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد